ایشا دیول نے دھرمیندر کی سالگرہ کے موقع پر کیا عہد کیا؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشا دیول نے اپنے آنجہانی والد و اداکار دھرمیندر کی موت کے بعد ان کی پہلی سالگرہ کے موقع پر خود سے ایک عہد کیا ہے۔
ایشا دیول نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دھرمیندر کے ساتھ اپنی کچھ یاد گار تصاویر شیئر کی ہیں۔
اُنہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میرا اور پاپا کا رشتہ بہت مضبوط تھا، ہم ہر زندگی میں ساتھ رہیں گے چاہے وہ زندگی آسمان پر ہو یا زمین پر، ہم ایک ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by ESHA DHARMENDRA DEOL (@imeshadeol)
اداکارہ نے مزید لکھا کہ اب میں نے اپنی باقی کی زندگی کے لیے پاپا کو اپنے دل میں محفوظ کر لیا ہے۔
اُنہوں نے لکھا کہ پاپا نے جو قیمتی یادیں، زندگی کے سبق، تعلیم، رہنمائی، گرمجوشی، غیر مشروط محبت، وقار اور طاقت مجھے اپنی بیٹی کے طور پر دی ہے اس کی جگہ کوئی اور نہیں لے سکتا۔
ایشا دیول نے لکھا کہ پاپا، آپ مجھے بہت یاد آتے ہیں، آپ جب گلے لگاتے تھے تو ایسا لگتا تھا جیسے میں ایک نرم ملائم کمبل میں لپٹی ہوئی ہوں، آپ کا نرم لیکن مضبوط ہاتھ سے مجھے تھامنا جن میں میرے لیے بہت سارے پیغامات تھے اور آپ کا مجھے پکارنا اور پھر آپ کی لامتناہی گفتگو، ہنسی اور شاعری سب بہت یاد آتا ہے۔
اُنہوں نے لکھا کہ پاپا کی زندگی کا مقصد بس یہی تھا کہ انسان دوسروں کے ساتھ ہمیشہ عاجزی کے ساتھ پیش آئے، خوش، صحت مند اور مضبوط رہے۔
اداکارہ نے لکھا کہ میں آج پاپا کی میراث کو فخر اور احترام کے ساتھ جاری رکھنے کا وعدہ کرتی ہوں اور میں ان کی محبت کو ان تمام لوگوں تک پہنچانے کی پوری کوشش کروں گی جو میری ہی طرح ان سے محبت کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایشا دیول نے نے لکھا کہ کے ساتھ
پڑھیں:
’اپنے 7 سالہ بیٹے سے مجھے گالیاں دلوائیں‘، ڈکی بھائی نے تفتیشی افسر سرفراز چوہدری سے متعلق مزید کیا بتایا؟
معروف یوٹیوبر سعد الرحمن المعروف ڈکی بھائی جو غیرقانونی جوا ایپس کے فروغ اور منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار تھے گذشتہ دنوں ضمانت پر رہا ہو گئے ہیں۔ رہائی کے بعد اپنی تازہ یوٹیوب ویڈیو میں انہوں نے قومی سائبر کرائم ادارے این سی سی آئی کے بعض اہلکاروں پر تشدد، ہراسانی، بلیک میلنگ اور بھاری رقوم کے مطالبات جیسے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
ڈکی بھائی کا کہنا ہے کہ حراست کے دوران انہیں شدید جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ان کے اہل خانہ کو دھمکیاں دی گئیں اور مبینہ طور پر ان کے کرپٹو اکاؤنٹس سے تقریباً 9 کروڑ روپے ایک اہلکار کے ذاتی والٹ میں منتقل کروائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: رہائی کے بعد یوٹیوبر ڈکی بھائی کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خصوصی شکریہ، وجہ کیا بنی؟
انہوں نے اپنے تفتیشی افسر ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چوہدری جو اس کیس میں زیرِ حراست ہیں پر بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے سنگین الزامات بھی لگائے۔ ڈکی بھائی نے دعویٰ کیا کہ متعلقہ ڈائریکٹر نے ان کی اہلیہ پر مقدمہ درج کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے 60 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا، جو ان کے اہل خانہ نے ادھار لے کر ادا کیے لیکن بعد ازاں مزید ڈیڑھ کروڑ روپے کا تقاضا کیا گیا بصورتِ دیگر ان کے خلاف مزید مقدمات درج کرنے کی دھمکی دی گئی۔
ڈکی بھائی نے بتایا کہ تفتیش کے دوران انہیں ہتھکڑی لگا کر ایڈیشنل ڈائریکٹر کے کمرے میں لے جایا گیا جہاں انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ تم کس ایپلی کیشن کے کنٹری ہیڈ ہو؟ میں نے کہا میں کسی ایپ کا کنٹری ہیڈ نہیں ہوں۔ انہوں نے مجھے گالی دیتے ہوئے پوچھا کہ تمہارے پاس پیسہ کدھر سے آتا ہے۔ میں نے کہا میں یوٹیوبر ہوں اس پر وہ کہتے ہیں تم وطن عزیز کے بچوں کو خراب کر رہے ہو اور اس کے بعد اس نے مسلسل مجھے ماں بہن کی گالیاں دیں اور مجھے اس وقت تک مجھے تھپڑ مارتا رہا جب تک اس کا دل بھر نہیں گیا۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیوبر ڈکی بھائی نے خاموشی توڑ دی، قوم کے نام پیغام میں کیا کہا؟
انہوں نے مزید بتایا کہ اس کے بعد ایک 7 سالہ بچے کو ویڈیو کال کی گئی اور اس سے پوچھا گیا کیا تم اس کو جانتے ہو جس پر اس نے بتایا کہ وہ جانتا ہے اس کے بعد بچے سے مجھے گالیاں بھی نکلوائی گئیں۔
ڈکی بھائی کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے حق میں آوازیں بلند ہو رہی ہیں، جبکہ صارفین مبینہ تشدد اور کرپشن میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
خالد حسین تاج نے لکھا کہ این سی سی آئی اور اس کے کرپٹ افسران، جن کی سرفراز چوہدری جیسا کرپٹ ترین شخص کر رہا ہے ان کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں ایسی عبرتناک سزا ملنی چاہیے کہ ان کو دیکھ کر دیگر سرکاری افسران بھی عبرت پکڑیں۔ انہوں نے محسن نقوی سے کہا کہ یہ ادارہ آپ کے ماتحت ہے امید ہے کہ آپ ڈکی بھائی کو انصاف دلائیں گے۔
یہ ٹویٹ زیادہ سے زیادہ ری ٹویٹ کریں تاکہ اربابِ اختیار تک بات پہنچ سکے۔
ڈکی بھائی کے ساتھ ہونے والی ظلم و زیادتی کی یہ ویڈیو دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ این سی سی آئی اور اس کے کرپٹ افسران، جن کی سرفراز چوہدری جیسا کرپٹ ترین شخص کر رہا ہے ان کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہوگا۔… pic.twitter.com/PjnGiZDsQ1
— Khalid Hussain Taj (@KhalidHusainTaj) December 7, 2025
معروف اینکر پرسن شہزاد اقبال کا کہنا تھا کہ کیا این سی سی آئی اے کےسابق افسر سرفراز چودھری جیسےلوگوں کا یہ کام ہےکہ وہ یوٹیوبرز کی مورل پولیسنگ کریں، اخلاقیات کا درس دیں اور خود رشوت لیں، اختیارات کاناجائز استعمال کریں؟
یوٹیوبر ڈکی بھائی کے دوران حراست تشدد اور غیرانسانی سلوک کے انکشافات۔ کیاNCCIAکےسابق افسر سرفراز چودھری جیسےلوگوں کا یہ کام ہےکہ وہ یوٹیوبرز کی مورل پولیسنگ کریں، اخلاقیات کا درس دیں اور خود ارشوت لیں،اختیارات کاناجائز استعمال کریں؟
pic.twitter.com/Tk4XTasj1L
— Shahzad Iqbal (@ShahzadIqbalGEO) December 7, 2025
سلمان حیدر نے کہا کہ آج واقعی لگ رہا ہے اس انسان کو کتنی اذیت دی گئی ہو گی کہ یہ اتنا مجبور ہو گیا کہ اس کو ویڈیو بنانا پڑ گئی۔ انہوں نے سوال کیا کہ آخر کب تک یہ افسر شاہی چلتی رہے گی اور اس طرح کا سلوک ہوتا رہے گا؟
آج واقعی لگ رہا ہے اس انسان کو کتنی ازیت دی گئی ہو گی کہ یہ اتنا مجبور ہو گیا کہ اس کو ویڈیو بنانا پڑ گئی
آخر کب تک یہ افسر شاہی چلتی رہے گی اور اس طرح کا سلوک ہوتا رہے گا ؟
pic.twitter.com/MQp2EijpnZ
— Salman haider (@salmanhaider791) December 7, 2025
ایک صارف نے سوال کیا کہ ذرا سوچیں ابھی تو ڈکی کے پاس پیسہ تھا، شہرت تھی تب اس کے ساتھ ایف آئی اے کے افسروں نے برا حال کیا،عام بندے کے ساتھ یہ لوگ کیا کرتے ہوں گے۔
ذرا سوچیں ابھی تو ڈکی کے پاس پیسہ تھا ،شہرت تھی تب اس کے ساتھ ایف آئی اے کے خبیثوں نے برا حال کیا،عام بندے کے ساتھ یہ لوگ کیا کرتے ھونگے۔
— صحرانورد (@Aadiiroy2) December 7, 2025
ثاقب بشیر نے سوال کیا کہ این سی سی آئی اے کا سرفراز چوہدری آج کل کہاں ہوتا ہے؟
تو پھر این سی سی آئی اے کا سرفراز چوہدری آج کل کہاں ہوتا ہے ؟ https://t.co/jTm7tszXes
— Saqib Bashir (@saqibbashir156) December 7, 2025
ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ سرفراز چوہدری کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے۔
سرفراز چوہدری کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے ۔ https://t.co/EJuduD8UrT
— Laleena (@laleenayyyy) December 7, 2025
واضح رہے کہ ڈکی بھائی کو 17 اگست 2025 کو لاہور ایئرپورٹ پر جوا ایپس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ان کی درخواست ضمانت منظور کی اور وہ 26 نومبر کو رہا ہوئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈکی بھائی ڈکی بھائی وی لاگ سرفراز چوہدری عاصم منیر یو ٹیوبر ڈکی بھائی