لاہور میں اسموگ: دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: سٹی ٹریفک پولیس لاہور کا اسموگ کے پیش نظردھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔
ٹریفک پولیس کے مطابق بغیرفٹنس سرٹیفیکیٹ کمرشل گاڑیوں کا لاہور میں داخلہ ممنوع ہے ۔جبکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں اور مختلف مقامات پراسپیشل ٹیمیں تعینات کردی گئیں۔رواں ماہ 13 ہزار سے زائد دھواں چھوڑنے اور اسموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی ۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں،مختلف مقامات پراسپیشل ٹیمیں تعینات ہیں ۔
سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ بغیرفٹنس سرٹیفیکیٹ کوئی بھی گاڑی شہر میں داخل نہیں ہو سکتی ۔ رواں ماہ اٹھارہ ہزار پانچ سو کے قریب بغیر فٹنس سرٹیفیکیٹ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گاڑیوں کے خلاف
پڑھیں:
ملک کے مختلف شہروں کی فضا آج بھی انتہائی آلودہ
ملک کے مختلف شہروں کی فضا آج بھی انتہائی آلودہ ہے، کچھ دیر پہلے کراچی 232 ایئر پارٹیکولیٹ میٹر کے ساتھ دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر تھا۔
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور 217 ایئر انڈیکس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق رحیم یار خان 422 اے کیوآئی کے ساتھ پنجاب کا آلودہ ترین شہر ہے، مظفر گڑھ کا ایئرانڈیکس 402، لاہور اور ملتان کا 393 ریکارڈکیا گیا۔
شدید دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہونے پر موٹر وے ایم ون پشاور سے رشکئی اور ایم فائیو ظاہر پیر سے شیر شاہ تک بند کردی گئی۔