رحیم یار خان میں مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی با اثر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے  پر  پولیس کے رویے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے 100 فٹ اونچی پانی کی ٹینکی پر چڑھ گئی۔ مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی 100 فٹ اونچی پانی کی ٹینکی پر چڑھ گئی اور خودکشی کرنے کی دھمکی دی جسے پولیس اور  اہل خانہ نے مقدمہ درج کرنے کی یقین دہانی کے بعد ٹینکی سے اتارا اور اپنے ساتھ تھانے لے گئے۔ رحیم یارخان کے علاقے گلشن اقبال کی رہائشی 24 سالہ لڑکی عائشہ نے الزام لگایا کہ بااثر ملزم دو ماہ تک پہلے اسلحے کے زور پر اور پھر ویڈیو بنا کر اسے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔متاثرہ لڑکی کا کہنا ہےکہ ملزم نے نشہ آور گولیاں دیکر برہنہ ویڈیو بھی بنائیں اور نازیبا ویڈیو اس کے عزیز واقارب کو بھی دکھاتا رہا جبکہ ملزم سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دے رہا ہے۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ اعلیٰ افسران نے مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کیے مگر مقامی پولیس بااثر افراد کے خلاف مقدمہ درج نہیں کر رہی تھی اور  پھر انہوں نے عدالت سے بھی آرڈر حاصل کر لیا مگر اس کے باوجود مقدمہ درج نہیں کیا جا رہا  جسکی وجہ سے وہ خودکشی کرنے پر  مجبور ہو گئی ہے۔اس موقع پر ڈی ایس پی صدر میاں خالد نے ریسکو  حکام کے ساتھ موقع پر پہچ کر لڑکی کو انصاف کا یقین دلایا اور تھانے لے گئے۔ ڈی ایس پی صدر رحیم یارخان کا کہنا کہ وہ ڈی پی او سے رابطہ کرکے ملزم کے خلاف کارروائی کریں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: زیادتی کا کے خلاف

پڑھیں:

راولپنڈی: 6 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا شخص گرفتار

راولپنڈی کی تھانہ کہوٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

مدعی مقدمہ نے کہا کہ زیر حراست شخص نے میرے بیٹے سے زیادتی کی، کہوٹہ پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی صدر نے کہا کہ متاثرہ بچے کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق  زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی؛ 15 سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی اور ویڈیو بنانے والے 2افراد گرفتار
  • مجھے انصاف کہاں سے ملے گا؟ زیادتی کا شکار لڑکی نے مریم نواز سے اہم اپیل کردی
  • میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، مجھے انصاف کہاں سے ملے گا؟ متاثرہ لڑکی کی مریم نواز سے انصاف کی اپیل
  • رحیم یار خان: مبینہ زیادتی کی شکار لڑکی احتجاجاً پانی کی اونچی ٹنکی پر چڑھ گئی
  • راولپنڈی: 6 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا شخص گرفتار
  • لاہور:17 سالہ ذہنی معذور لڑکی سےدرندہ صفت رشتےدار کی متعدد بار جنسی زیادتی، لڑکی 7ماہ کی حاملہ نکلی
  • درندہ صفت رشتےدار کی17 سالہ ذہنی معذور لڑکی سے متعدد بار جنسی زیادتی
  • زیادتی کی شکار لڑکی کا کردار نبھانے نے ذہنی صحت کو جھنجھوڑ کر رکھدیا؛ صبا قمر
  • دکان میں میڈم نور جہاں اونچی آواز میں گانا لگانے پر شہری گرفتار، مقدمہ درج