رحیم یار خان: مبینہ زیادتی کی شکار لڑکی احتجاجاً پانی کی اونچی ٹنکی پر چڑھ گئی
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
— اسکرین گریب
رحیم یار خان میں مبینہ زیادتی کی شکار لڑکی مقدمہ درج نہ ہونے پر احتجاجاً اونچی پانی کی ٹنکی پر چڑھ گئی۔
ریسکیو اور پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لڑکی کو ٹنکی سے اتار لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی اور اس کی والدہ کو تھانہ صدر پہنچا دیا گیا ہے۔
متاثرہ لڑکی کی والدہ نے پولیس پر الزام عائد کیا ہے کہ پولیس ملزم کے خلاف مقدمہ درج نہیں کر رہی۔ ملزم بیٹی سے زیادتی کرتا رہا اور ویڈیوز بناتا رہا۔
دوسری جانب ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ میرے علم میں ابھی یہ بات آئی ہے۔ اس کیس کی تحقیقات کریں گے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سانحہ گلشن اقبال، متاثرہ فیملی کے ڈیڑھ کروڑ کے مقروض ہونے کا انکشاف
کراچی (نیوزڈیسک) گلشنِ اقبال میں فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں ملنے کے واقعے کے حوالے سے پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ متاثرہ فیملی نے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کا قرض لیا ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق مذکورہ فیملی کے 75 لاکھ روپے کے قرض سے متعلق شکایت بھی موصول ہو چکی ہے، گھر اور ایک گاڑی بھی کرائے پر لی ہوئی ہے، گھر میں موجود دوسری گاڑی بینک لیز پر ہے، بیٹا پراپرٹی کا کام کرتا ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق بیٹے نے جوس میں نیند کی گولیاں لیں، بیٹے کے نیند کی گولیاں لینے کی وجہ سے اس کی حالت غیر ہوئی، جبکہ والد کے پاس سے ایک خط ملا ہے جس کی مزید جانچ کر رہے ہیں۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ والد اور بیٹے کو حراست میں لیا ہوا ہے، خواتین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ان کی موت کی وجہ سامنے آ سکے گی۔