کراچی: گلشن اقبال سے3 خواتین کی لاشیں ملنے کا واقعہ،متاثرہ فیملی کے ڈیڑھ کروڑ کی مقروض ہونے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
—فائل فوٹوز
کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں ملنے کے واقعے کے حوالے سے پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ متاثرہ فیملی نے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کا قرض لیا ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق مذکورہ فیملی کے 75 لاکھ روپے کے قرض سے متعلق شکایت بھی موصول ہو چکی ہے، گھر اور ایک گاڑی بھی کرائے پر لی ہوئی ہے، گھر میں موجود دوسری گاڑی بینک لیز پر ہے، بیٹا پراپرٹی کا کام کرتا ہے۔
کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال بلاک ون میں گھر سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق بیٹے نے جوس میں نیند کی گولیاں لیں، بیٹے کے نیند کی گولیاں لینے کی وجہ سے اس کی حالت غیر ہوئی، جبکہ والد کے پاس سے ایک خط ملا ہے جس کی مزید جانچ کر رہے ہیں۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ والد اور بیٹے کو حراست میں لیا ہوا ہے، خواتین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ان کی موت کی وجہ سامنے آ سکے گی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی میں 3خواتین سمیت 5افراد کی لاشیں برآمد، تشویشناک حالت میں ملنے والاشخص اسپتال منتقل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: شہر قائد میں 3 خواتین سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد جب کہ ایک مرد تشویش ناک حالت میں ملا ہے۔
کراچی میں گلشن اقبال کے علاقے حرمین ٹاور بلاک ٹو میں گھر سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد ہوئیں جب کہ گھر کے اندر سے ایک مرد بھی تشویش ناک حالت میں ملا ہے۔جاں بحق خواتین کی شناخت 52 سالہ ثمینہ، 22 سالہ ماہا اور 19 سالہ ثمرین کے ناموں سے ہوئی ہے جب کہ مرد کی شناخت یاسین کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس اور کرائم سین یونٹ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، لاشوں کو اور نیم بیہوش شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تینوں خواتین کی لاشوں پر کوئی زخم کے نشانات موجود نہیں، شبہ ہے کہ زہریلی گیس سے گھر میں موجود افراد کی اموات ہوئی، واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ادھر بلدیہ مواچھ گوٹھ میں گھر سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی، جس کی شناخت فرحان کے نام سے ہوئی اور ابتدائی تفتیش میں واقعہ خودکشی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔جبکہ لیاری آگرہ تاج بابو ہوٹل کے قریب سڑک سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی، جس کی شناخت 30 سالہ سہیل کے نام سے کی گئی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق متوفی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے جب کہ دونوں لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔