سیشن جج کے چیمبر سے دو سیب اور ہینڈ واش چوری کا انوکھا مقدمہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
لاہورکے سیشن جج کے چیمبر سے دو سیب اور ہینڈ واش چوری ہونے کے معاملہ پر درج ہونے والا انوکھا مقدمہ خارج کردیا گیا۔اسلام پورہ انویسٹی گیشن پولیس نے مقدمہ خارج کر دیا،مقدمہ اعلیٰ افسران کے احکامات پر خارج کیا گیا جب کہ پولیس کا کہنا تھا کہ مدعی کی طرف سے عدم پیروی پر مقدمے کا اخراج ہوا۔دوسری جانب جج کی طرف سے کروائی جانے والی ایف آئی آر سوشل میڈیا پر بھی وائرل تھی، اِس مقدمے پر سوشل میڈیا پر مختلف میمز بھی بن رہے تھے۔خیال رہے اسلام پورہ پولیس نے جج کے ریڈر حبیب الرحمان کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا، مقدمہ میں سیب اور ہینڈ واش کی قیمت ایک ہزار روپے درج تھی۔علاوہ ازیں سب سے کم مالیت کی یہ چوری کی ایف آئی آر درج کی گئی تھی جس پر سوشل میڈیا پر مختلف ردِعمل کا سامنا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
آسٹریلیا: 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی
آسٹریلیا:(ویب ڈیسک) آسٹریلیانے 16 سال سے کم عمرکے بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔آسٹریلیا دنیا بھر میں بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگانے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔
آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا اطلاق ہوگیا ہے۔خبرایجنسی کے مطابق آسٹریلیا میں اب 16 سال سے کم عمر بچے انسٹاگرام، ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارم استعمال نہیں کر سکتے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق خلاف ورزی پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 3 کروڑ 30 لاکھ امریکی ڈالرز کا جرمانہ ہوگا۔اس حوالے سے آسٹریلوی وزیرِ اعظم انتھونی البانیز نے اپنے بیان میں کہا کہ اکثر سوشل میڈیا بالکل بھی سوشل نہیں ہوتا۔آسٹریلوی وزیرِ اعظم کا یہ بھی کہنا ہے کہ سوشل میڈیا اکثر دھوکے بازی اور آن لائن فراڈ کے طور پراستعمال ہوتا ہے۔