عزیر بلوچ کو ملزمان کو سہولت فراہم کرنے کے مقدمہ کافیصلہ محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل کمپلیکس / جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میںغیر قانونی اسلحہ کی برآمدگی اور سہولت کاری کا معاملہ ،عدالت نے لیاری گینگ وار کے سربراہ عزیر بلوچ کو ملزمان کو سہولت فراہم کرنے کے مقدمہ کا ایک اور فیصلہ محفوظ کرلیا۔ملزم عذیر بلوچ کے خلاف مقدمات میں پولیس کا موقف ہے کہ مفرور ملزمان شمس الدین اور عبدالغفار بگٹی نے اقبالی بیان میں کہا تھا کہ عزیر بلوچ اور نور محمد عرف بابا لاڈلہ نے اسلحہ کی ترسیل میں سہولت فراہم کی، ملزم کے بیان پر عزیر بلوچ کیخلاف دفعہ 109 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عزیر بلوچ
پڑھیں:
کالعدم تحریک طالبان کے مبینہ سہولت کار کی درخواست ضمانت خارج
پراسیکیوشن کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ اپنے رشتہ دار شاہ نواز کو سہولت فراہم کررہا تھا، ملزم کے مطابق شاہ نواز ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہے۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان کی سہولت کاری کے الزام میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت خارج کرکے ملزم کو جیل میں رکھنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد اقبال خان نے ملزم عارف اللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم عارف اللہ کو مہمند سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے تھانہ پنڈیالی کی حدود شیش محل کے پہاڑ کے قریب سے حراست میں لیا تھا، ملزم کے قبضے سے بارودی مواد اور دیگر آلات برآمد ہوئے۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ اپنے رشتہ دار شاہ نواز کو سہولت فراہم کررہا تھا، ملزم کے مطابق شاہ نواز ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہے۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی۔