کراچی:

جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے غیر قانونی اسلحہ برآمدگی اور ملزمان کی سہولت کاری کے کیس میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کیخلاف ایک اور مقدمے کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ملزم عذیر بلوچ کے خلاف مقدمے کا فیصلہ 29 اکتوبر کو سنائے جانے کا امکان ہے۔

پولیس کے مطابق مفرور ملزمان شمس الدین اور عبدالغفار بگٹی نے اقبالی بیان میں کہا تھا کہ عزیر بلوچ اور نور محمد عرف بابا لاڈلہ نے اسلحہ کی ترسیل میں سہولت فراہم کی۔

ملزم کے بیان پر عزیر بلوچ کیخلاف دفعہ 109 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزم سے بارود اور گولیاں برآمد ہوئی تھیں۔

ملزمان کیخلاف تھانہ سی آئی ڈی میں 2012 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عزیر بلوچ

پڑھیں:

محفوظ پنجاب مہم، بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں تیزی

علی ساہی: پنجاب میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے اور حادثات کی روک تھام کے لیے 90 روزہ مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔

 ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق رواں ماہ کے دوران بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائیوں میں 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اب تک 2 لاکھ 15 ہزار سے زائد شہریوں کو بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر چالان کیا جا چکا ہے، جبکہ ان کارروائیوں کے نتیجے میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء میں بھی خاطر خواہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔

 اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ کے خلاف کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام، مقدمہ درج

ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے کہا کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ ایک سنگین خلاف ورزی ہے اور ایسے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں.

 ان کا مزید کہنا تھا کہ لاء انفورسمنٹ اقدامات کے باعث گزشتہ 3 ماہ کے دوران حادثات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق صوبہ بھر میں بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں تاکہ "محفوظ پنجاب" کے وژن کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔
 

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی؛ شہری کو برہنہ کرکے تشدد کرنے والوں میں کے پی پولیس کا اہلکار بھی ملوث نکلا
  • لاہور: خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والا 6 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
  • محفوظ پنجاب مہم، بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں تیزی
  • لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی مقدمات سے بریت کی وجوہات کیا ہیں؟
  • کراچی حملہ کیس میں پیش رفت، مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
  • کراچی ایئر پورٹ حملہ: دہشتگردوں کی مالی معاونت کے مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
  • کراچی میں کالعدم سپاہ صحابہ کے 2 کارکنوں کے قتل کا الزام، 2 افراد گرفتار
  • چائلڈ پورنو گرافی کے عالمی گینگ کا مرکزی کردار آسٹریلوی پولیس اور انٹرپول کی مدد سے گرفتار
  • کراچی، گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ مقدمے سے بری