لاہور: خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والا 6 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
لاہور:
گلبرگ پولیس نے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے 6 رکنی ڈکیت گروپ کو گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کرلیا۔
گلبرگ پولیس نے سینٹ میری کالونی پانی والی ٹنکی سے ملزمان کو گرفتار کیا جہاں وہ ایک گھر میں واردات کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
ملزمان سے 6 پستول، چوری شدہ ٹویوٹا کرولا کار، نقدی و دیگر سامان برآمد کیا گیا، ملزمان چوری شدہ مال کو خیبر پختونخوا لیجا کر سستے داموں فروخت کرتے تھے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق ملزمان جان محمد، جہانزیب، وحید اللہ، ببلو کا تعلق پشاور جبکہ ملزم شمسین کا تعلق ایبٹ آباد اور ملزم جمشید کا تعلق مانسہرہ سے ہے، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کوئٹہ : انسانی اسمگلنگ میں ملوث افغان شہریوں سمیت 6 ملزمان گرفتار
ایف آئی اے بلوچستان زون کا انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نے مختلف کارروائیوں میں افغان شہریوں سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا جو افغان شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجوانے میں ملوث ہیں۔ گرفتار ملزمان میں عدیل علی، ثناء اللہ، عبدالخالق اور تین افغان شہری شامل ہیں جنہیں کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم عدیل علی کے قبضے سے 3 موبائل فون برآمد ہوئے جس میں انسانی اسمگلروں کے ساتھ ہونے والی بات چیت، تصاویر اور شواہد برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار ملزم عدیل علی کی نشاندہی پر ثناء اللہ اور عبدالخالق کو ایئرپورٹ روڈ سے گرفتار کیا گیا جو بطور ڈرائیور کام کررہے تھے۔ ملزم ثناء اللہ کے قبضے سے شناختی کارڈز کی 11 رنگین تصاویر برآمد ہوئیں جو وہ افغان شہریوں کو مختلف علاقوں میں منتقل کرنے کیلئے استعمال کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ انسانی اسمگلروں عبدالہادی اور محمد عیسیٰ کیلئے کام کرتے ہیں۔ گرفتار ملزمان کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ منتقل کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے، دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔