میمن گوٹھ میں مقابلہ، ڈاکو ہلاک دوسرا زخمی حالت میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مریم گوٹھ کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ تھانہ میمن گوٹھ پولیس کے مطابق مقابلہ اْس وقت پیش آیا جب گشت پر مامور اہلکاروں نے مشتبہ موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو موقع پر ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔ہلاک ڈاکو کی شناخت 27 سالہ عامر مرانی جبکہ زخمی ڈاکو کی شناخت 40 سالہ غلام رسول ولد محمد خان کے نام سے ہوئی ہے، جسے زخمی حالت میں جے پی ایم سی منتقل کیا گیا۔ پولیس نے جائے وقوع سے دو پستول بمعہ گولیاں اور ایک موبائل فون برآمد کر لیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ ہلاک اور زخمی ڈاکوؤں کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: زخمی حالت میں
پڑھیں:
یوگنڈا میں قیامت خیز ٹریفک حادثہ، 63 ہلاک، درجنوں زخمی
یوگنڈا میں ہائی وے پر ہونے والے خوفناک ٹریفک حادثے میں کم از کم 63 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
حادثہ اُس وقت پیش آیا جب دو مخالف سمتوں سے آنے والی بسوں نے اوور ٹیک کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں چار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ کمپالا گلو ہائی وے پر کتالیبے گاؤں کے قریب پیش آیا۔ پولیس حکام نے حادثے کو حالیہ برسوں کا بدترین ٹریفک حادثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ خطرناک اوور ٹیکنگ ہی حادثے کی بنیادی وجہ تھی۔
پولیس نے ڈرائیورز کو خبردار کیا ہے کہ وہ رفتار پر قابو رکھیں اور سڑک کے اصولوں کی پابندی کریں تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے۔ حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔