کراچی: موٹر سائیکل کی ٹکر سے راہگیر خاتون جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
سپر ہائی وے سچل موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے متوفیہ کی شناخت 35 سالہ رافیہ کے نام سے کی گئی جو کہ راہگیر تھی جبکہ حادثہ تیز رفتار موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
تاہم، اس حوالے سے پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ، بیٹا جاں بحق، دوسرا بیٹا زخمی
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہوگیا، واقعہ ذاتی لڑائی جھگڑے کے باعث پیش آیا۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے روزی گوٹھ میں دو برادریوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جو ذاتی نوعیت کا تھا۔
اس دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس سے باپ اور اس کا ایک بیٹا دم توڑ گئے جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہے جس کی حالت تشویشناک ہے اور عباسی شہید اسپتال میں زیر علاج ہے۔
ایس ایس پی غربی نے مزید بتایا کہ ابتدائی طور پر حاصل کردہ معلومات کے مطابق فائرنگ عظیم نامی شخص نے کی جو فرار ہوگیا اس کی تلاش میں پولیس مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔