آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کا آخری گروپ میچ بھی بارش کی نذر ہو گیا، جس کے ساتھ ہی قومی ویمنز ٹیم کا ایونٹ میں سفر کسی بھی فتح کے بغیر اختتام پذیر ہوا۔
کولمبو میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ تاہم بارش کے باعث میچ کو 34، 34 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا۔ پاکستان نے جب 4.

2 اوورز میں 18 رنز بنائے تھے، تب دوبارہ بارش شروع ہو گئی جو پھر نہ تھمی، اور امپائرز کو بالآخر میچ ختم کرنے کا اعلان کرنا پڑا۔
اس نتیجے کے بعد پاکستان ٹیم اپنے تمام 7 میچ مکمل کر چکی ہے، جن میں سے کوئی بھی جیتنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ گرین شرٹس کو 4 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ 3 میچ بارش کے باعث منسوخ ہوئے۔
سری لنکا کا حال بھی کچھ مختلف نہیں رہا۔ آئی لینڈرز نے ٹورنامنٹ میں 7 میں سے صرف ایک میچ جیتا، 3 میں ہار کا سامنا کیا اور 3 مقابلے موسم کی نذر ہو گئے۔
واضح رہے کہ ویمنز ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مرحلے کے لیے آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا اور بھارت کی ٹیموں نے کوالیفائی کر لیا ہے، جبکہ جیوسوپر ایونٹ کے تمام دلچسپ مقابلے براہِ راست نشر کر رہا ہے۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد:

حکومت پاکستان نے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا اور انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کو اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے اعلی سطح کے مشاورتی اجلاس کے بعد پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کو حکومتی فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

اس فیصلے کے حوالے سے بتایا گیا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 28 نومبر کو بھارت میں شروع ہو رہا ہے۔

پاکستان جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے پول بی میں شامل ہے جہاں میزبان بھارت، چلی اور سوئٹزرلینڈ کی ٹیمیں موجود ہیں اور پہلا میچ 28 نومبر کو سوئٹزرلینڈ کے ساتھ شیڈول ہے۔

جونیئرہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ چنائی کے میئر رادھاکرشنن ہاکی اسٹیڈیم میں 29 نومبر کو شیڈول ہے، تیسرا میچ چلی کے ساتھ دو دسمبر کو رکھا گیا ہے۔

بھارت میں ہونے والے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ 24 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ویمنز ورلڈکپ:  پاکستان اور سری لنکا کا میچ بارش کے باعث منسوخ، قومی ٹیم بغیر کسی فتح کے ایونٹ سے باہر
  • ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان اور سری لنکا کے میچ سے متعلق بڑی خبر
  • ’پاکستان کو پولیو فری بنانا مشترکہ ذمہ داری ہے‘، ورلڈ پولیو ڈے پر خاتون اول کا پیغام
  • جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ
  • پاکستان نے جنوبی افریقا اور سری لنکا سیریز کے لیے اسکواڈز کا اعلان کر دیا
  • ویمنز ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
  • ویمنر ورلڈ کپ : سدرہ نواز نے مسلسل بارشوں کو ناقص کارکرگی کا ذمہ دار ٹھہرا دیا
  • ویمنز ورلڈکپ: جنوبی افریقا سے شکست کے بعد پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر
  • جنوبی افریقا نے پاکستان ویمنز کو 150 رنز سے ہرایا، ورلڈکپ کی دوڑ سے باہر