جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
اسلام آباد:
حکومت پاکستان نے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا اور انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کو اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے اعلی سطح کے مشاورتی اجلاس کے بعد پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کو حکومتی فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔
اس فیصلے کے حوالے سے بتایا گیا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 28 نومبر کو بھارت میں شروع ہو رہا ہے۔
پاکستان جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے پول بی میں شامل ہے جہاں میزبان بھارت، چلی اور سوئٹزرلینڈ کی ٹیمیں موجود ہیں اور پہلا میچ 28 نومبر کو سوئٹزرلینڈ کے ساتھ شیڈول ہے۔
جونیئرہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ چنائی کے میئر رادھاکرشنن ہاکی اسٹیڈیم میں 29 نومبر کو شیڈول ہے، تیسرا میچ چلی کے ساتھ دو دسمبر کو رکھا گیا ہے۔
بھارت میں ہونے والے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ 24 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس کل‘ پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کا حتمی فیصلہ ہو گا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل پیر آٹھ دسمبر کو ہوگا جس میں پاکستان کے لیے 1.2 ملین ڈالر قرض کی قسط کے اجرا کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ اس رقم میں سے ایک ارب ڈالر جاری توسیعی فنڈ کی سہولت جبکہ 20 کروڑ ڈالر موسمیاتی تبدیلی کے پروگرام کی مد میں ملنے کی توقع ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول ایگریمنٹ پہلے ہی طے ہو چکا ہے، پاکستان نے حال ہی میں آئی ایم ایف کی تیار کردہ کرپشن اور گورننس کی رپورٹ جاری کر دی تھی اور پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولی کی تاریخ کا تعین بھی کر دیا۔ بظاہر اب قرض کے اجرا میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔