City 42:
2025-10-23@12:31:20 GMT

27 اکتوبر کو عام تعطیل ہوگی یا نہیں؟

اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT

ویب ڈیسک: جیسے جیسے 27 اکتوبر قریب آ رہا ہے، یہ سوال زور پکڑ رہا ہے کہ آیا اس دن جو ہر سال کشمیر بلیک ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے، عام تعطیل کا اعلان کیا جائے گا یا نہیں؟

یہ دن بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر پر غیر قانونی تسلط کے آغاز کی علامت سمجھا جاتا ہے اور جنوبی ایشیا کی تاریخ کے ایک سیاہ باب کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔

تاہم، حکومتی سطح پر 27 اکتوبر کو عام تعطیل قرار نہیں دیا گیا، اس کے باوجود یہ دن پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں کے لیے گہری قومی اور جذباتی اہمیت رکھتا ہے۔

خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار

ہر سال اس موقع پر ملک بھر میں ریلیاں، سیمینارز اور اظہارِ یکجہتی کی تقریبات منعقد کی جائیں گی، جن میں بھارت کے مظالم کی مذمت اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کی جاتی ہے۔

اگرچہ یہ دن سرکاری تعطیل نہیں، لیکن کشمیر بلیک ڈے کے طور پر 27 اکتوبر ہر سال بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی قربانیوں اور پاکستان کے غیر متزلزل عزم کی یاد تازہ کرتا ہے۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

27اکتوبر کو بطور ”یوم سیاہ“بھر پور طریقے سے منایا جائے گا

ذرائع کے مطابق انجینئر امیر مقام نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ بھارت نے 27 اکتوبر 1947ء کو کشمیریوں کی خواہشات کے منافی اور تقسیم برصغیر کے فارمولے کی صریحاً خلاف کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے ایک بڑے حصے پر قبضہ جما لیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ 27 اکتوبر کو ”یوم سیاہ“ کے طور پر منانے کیلئے وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیر کونسل اسلام آباد میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ ذرائع کے مطابق انجینئر امیر مقام نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ بھارت نے 27 اکتوبر 1947ء کو کشمیریوں کی خواہشات کے منافی اور تقسیم برصغیر کے فارمولے کی صریحاً خلاف کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے ایک بڑے حصے پر قبضہ جما لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری بھارتی قبضے سے آزادی کیلئے قربانیوں کی ایک عظیم تاریخ رقم کر رہے ہیں جس پر میں انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اب تک لاکھوں کشمیری شہید کیے ہیں اور اس نے اپنے غیر قانونی قبضے کو برقرار رکھنے کیلئے علاقے کو مکمل طور پر ایک فوجی چھاﺅنی میں تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس برس بھی 27 اکتوبر کو بطور یوم سیاہ بھرپور طریقے سے منایا جائے گا اور وزارت امور کشمیر نے اس حوالے سے ایک بھرپور لائحہ عمل مرتب کیا ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنما شیخ عبدالمتین نے اس موقع پر کہا کہ 27 اکتوبر جموں و کشمیر کی تاریخ کا ایک انتہائی سیاہ دن ہے جب بھارت نے کشمیریوں کی خواہشات پامال کرتے ہوئے ان کی سرزمین پر قبضہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں اور پاکستانیوں کو ایک دوسرے سے جدا نہیں کر سکتی۔ شیخ عبدالمتین نے کہا کہ 27 اکتوبر کو آزاد جموں و کشمیر، پاکستان اور دنیا بھر کے بڑے بڑے شہروں میں بھارت مخالف ریلیاں نکالی جائیں گی اور جلسے جلوس منعقد کیے جائیں گے اور بھارت کو یہ واضح پیغام دیا جائے گا کہ کشمیری اس کے غیر قانونی قبضے کے خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

اجلاس میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کی قیادت، ایڈیشنل سیکرٹری امور کشمیر گلگت بلتستان کامران الرحمان خان کے علاوہ وزارتِ خارجہ، وزارتِ امورِ کشمیر، گلگت بلتستان، وزارتِ داخلہ، وزارتِ اطلاعات و نشریات، وزارتِ مواصلات، کابینہ ڈویڑن، وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی، پی آئی اے، آئی سی ٹی، اسلام آباد پولیس، موٹروے پولیس، سی ڈی اے، ایم سی آئی اور تمام صوبوں بشمول آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندوں نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • 27 اکتوبر کو بطور "یوم سیاہ" بھرپور طریقے سے منایا جائے گا
  • 27اکتوبر کو بطور ”یوم سیاہ“بھر پور طریقے سے منایا جائے گا
  • وزارت امور کشمیر کا 27 اکتوبر کو یوم سیاہ بھرپور جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ
  • 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ بھرپور جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ
  • وزارت امور کشمیر کا 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ بھرپور جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ
  • 27 اکتوبر جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، حریت کانفرنس
  • جمادی الاول کا چاند کب نظر آئے گا؛ سپارکو نے پیشگوئی کردی
  • الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ضمنی انتخابات کا نیا شیڈول جاری کر دیا، پولنگ 23 نومبر 2025 کو ہوگی
  • پنجاب میں ضمنی انتخابات کا نیا شیڈول جاری، پولنگ 23 نومبر کو ہوگی