data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ڈی ڈبلیو پی گروپ نے سال 2025میں اپنے انٹرن شپ پروگرام “تعمیر مستقبل “کی کامیاب تکمیل پر گریجویشن کی ایک پروقار تقریب لاہور میں منعقد کی، جس میں کمپنی کے ٹیکنالوجی ڈویژن سے تعلق رکھنے والے سات باصلاحیت انٹرنز کی کامیابی کو سراہا گیا۔

یہ تقریب ڈی ڈبلیو پی گروپ کے اس عزم کو اجاگر کرتی ہے جس کے تحت ادارہ پاکستان کے نوجوانوں کو جدید مہارتیں، رہنمائی، اور کارپوریٹ ماحول کا عملی تجربہ فراہم کرکے انہیں مستقبل کے پیشہ ورانہ چیلنجز کے لیے تیار کرتا ہے

اس موقع پر ڈی ڈبلیو پی گروپ کے مختلف شعبوں کے سربراہان نے شرکت کی، جن میں ڈی ڈبلیو پی گروپ کے ڈائریکٹر طحہٰ محمد نسیم، ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز کے چیف آپریٹنگ آفیسر روحیل بصیر، گروپ کے جنرل مینیجر سیلز نعیم بشیر، صباح الدین رانا، ہیڈ آف مارکیٹنگ شعیب یونس، اور ہیڈ آف ہیومن ریسورسز شکیلہ قریشی شامل تھے۔

اس موقع پر ڈی ڈبلیو پی گروپ کے ڈائریکٹر طحہٰ محمد نسیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا، ”ڈی ڈبلیو پی گروپ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ پاکستان کا مستقبل اس کے نوجوانوں کی ترقی سے جڑا ہے جہاں انہیں موزوں مہارتیں اور مواقع دستیاب ہوں۔

تعمیر مستقبل پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو کاروباری دنیا کا حقیقی تجربہ، رہنمائی اور جدت کا پلیٹ فارم فراہم کرکے تعلیمی اداروں اور انڈسٹری کے درمیان موجود خلا کو بھرنا ہے۔ ہمارے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ ہم نے ان نوجوانوں کو بااعتماد پروفیشنلز میں بدلتے ہوئے دیکھا۔”

ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز کے چیف آپریٹنگ آفیسر، روحیل بصیر نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ”ٰاس پروگرام کا وژن ایسے پروفیشنلز تیار کرنا ہے جو تخلیقی سوچ اور واضح مقصد کے ساتھ قیادت کر سکیں۔

انٹرن شپ کرنے والے ہر نوجوان نے اس پروگرام کے دوران غیر معمولی صلاحیت، عزم اور جذبے کا عملی مظاہرہ پیش کیا ہے، اور ہمیں یقین ہے کہ یہ نوجوان ڈی ڈبلیو پی کی جدت اور بہترین کارکردگی پر مبنی اقدار کو اپنے مستقبل کے سفر میں آگے بڑھائیں گے۔”

اس پروگرام کے ذریعے ڈی ڈبلیو پی گروپ نوجوانوں کو مختلف شعبہ جات کا عملی تجربہ، جدید تربیت اور انڈسٹری ماہرین سے براہِ راست رہنمائی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان پر سرمایہ کاری جاری رکھے گا۔

اس پروگرام کے دوران ہفتہ وار لرننگ لیب، رئیل ٹائم پروجیکٹس اور ”انٹرن ڈائریز” جیسی سرگرمیاں شامل ہیں جو سیکھنے کے عمل کو جامع اور متوازن بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں جدید پیشہ ورانہ دنیا کے چیلنجز کا بھرپور مقابلہ کرنے کے لیے تیار کرتی ہیں۔

سال2025 میں اس بیج کی گریجویشن نہ صرف ایک انٹرن شپ پروگرام کے کامیابی سے اختتام کو اجاگر کرتی ہے بلکہ یہ ان نوجوانوں کے روشن مستقبل کی شروعات بھی ہے جو جذبے، سیکھنے اور پاکستان کی ترقی کے مشترکہ عزم سے ہم آہنگ ہیں۔

منیر عقیل انصاری.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نوجوانوں کو اس پروگرام پروگرام کے

پڑھیں:

تعلیم معاشرے کی سربلندی اور ترقی کا ذریعہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی

آئی ایس او کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ آج کے نوجوان بھی انہی الہامی نمونوں کو اپنا کر معاشرے کی اصلاح کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نوجوان کسی بھی قوم کا مستقبل اور اس کا سرمایۂ حیات ہوتے ہیں۔ قومیں اس وقت ترقی کرتی ہیں جب ان کا نوجوان تعلیم، خدمت خلق اور مثبت کردار میں آگے بڑھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع جیکب آباد کے زیر اہتمام جامعۃ المصطفیٰ خاتم النبیین (ص)، المرتضیٰ کالونی میں منعقدہ تقریب منعقد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں آئی ایس او کے نوجوانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر عباس علی ڈومکی آئی ایس او یونٹ سید الانبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یونٹ صدر منتخب ہوئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان میں آج بھی تعلیم اور صحت کا بجٹ نہایت کم ہے، جبکہ سرکاری تعلیمی اداروں کی حالت تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم معاشرے کی سربلندی اور ترقی کا ذریعہ ہے۔ کسی قوم کی تعمیر و ترقی کا سب سے مضبوط ستون تعلیم ہے اور بدقسمتی سے ہمارے ملک میں اسے نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ دینی تعلیم کو بھی اہمیت دیں۔ انکا کہنا تھا کہ اسلام مکمل اور جامع نظامِ حیات ہے۔ دینی تعلیم انسان کی دنیا اور آخرت سنوارتی ہے۔ آج کے نوجوان کو قرآن کریم کے ساتھ تعلق مضبوط کرنا ہوگا، کیونکہ قرآن ہدایت، بصیرت اور کامیابی کا راستہ ہے۔ علامہ ڈومکی نے نوجوان نسل کو خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا نوجوانوں میں قوموں کو بدلنے کی بے مثال طاقت ہوتی ہے۔ اگر نوجوان کردار، اخلاق اور عمل میں مضبوط ہوں تو معاشرے کی اصلاح خود بخود ممکن ہو جاتی ہے۔

انہوں نے نوجوانوں کو مطالعہ، صحت، کھیل اور مثبت سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تلقین کی۔ ان کا کہنا تھا کہ قرآن کریم نوجوانوں کو ہمت، استقامت، پاکیزگی اور خدمتِ خلق کا درس دیتا ہے۔ حضرت یوسفؑ، حضرت اسماعیلؑ اور اصحاب کہف نوجوان تھے، جنہوں نے اللہ کی راہ میں عظیم مثالیں قائم کیں۔ آج کے نوجوان بھی انہی الہامی نمونوں کو اپنا کر معاشرے کی اصلاح کر سکتے ہیں۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ اپنے وقت، علم اور صلاحیتوں کو قوم و ملک کی خدمت کے لیے وقف کریں۔ اور آئی ایس او میں شامل ہو کر ملک و قوم کی خدمت کریں۔ تقریب سے آئی ایس او ضلع جیکب آباد کے رہنما اظہار الحسن اور بلاول علی نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ مضامین

  • ایریزونا جہاز کو دوبارہ “آنسو” نہ بہانے دیں، چینی میڈیا سروے
  • بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کے 12 دہشت گرد بھاری اسلحہ و بارود سمیت گرفتار
  • الکاسب فورم کے زیراہتمام منعقدہ مذاکرے کے شرکاء کا صدر مذاکرا پروفیسر محمد شفیع ملک ،قاسم جمال ،خالد خان اور دیگر کے ساتھ گروپ فوٹو
  • ترکیے پاکستان میں ڈرونز کی تیاری، جنگی جہازوں کے پروگرام میں شراکت دار بنانے کا خواہاں
  • ترکیے پاکستان کو جنگی ڈرون تیارکرنے کے ساتھ اپنے لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں بھی شامل کرنا چاہتا ہے، بلوم برگ
  • تعلیم معاشرے کی سربلندی اور ترقی کا ذریعہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • مراد علی شاہ: حکومت سندھ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے وژن پر سرگرم عمل ہے
  • ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے خیالات ہمیشہ ملک کی رہنمائی کرتے رہینگے، پرینکا گاندھی
  • فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ڈراز جاری: 48 ٹیموں کی معرکہ آرائی کا عالمی میلہ سجنے کو تیار
  • وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ این آئی سی وی ڈی کے نئے تعمیر ہونے والے ایمرجنسی بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں