ملتان، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کی صوبائی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس، تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ملک کے دیگر حصوں کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی سیلاب متاثرین کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے، ہم پاکستان کی داخلہ خودمختاری کے قائل ہیں کسی بھی دشمن کو پاکستان کی جانب میلی آنکھ دیکھتے کی اجازت نہیں دیںگے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی صوبائی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی کی زیرصدارت جامعہ شہید مطہری ملتان میں منعقد ہوا، اجلاس میں صوبائی ورکنگ کمیٹی کے اراکین مولانا سید فرخ مہدی، سید ندیم عباس کاظمی، سید جواد رضا جعفری، سید احسان حیدر نقوی، سید علی رضا زیدی، سید ثقلین نقوی شریک ہوئے جبکہ مرکز کی جانب سے انجینئر سخاوت علی سیال نے نمائندگی کی۔ اجلاس میں گزشتہ سہ ماہی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور اگلی سہہ ماہی کا پروگرام طے کیا گیا۔ صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ملک کے دیگر حصوں کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی سیلاب متاثرین کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے، ہم پاکستان کی داخلہ خودمختاری کے قائل ہیں کسی بھی دشمن کو پاکستان کی جانب میلی آنکھ دیکھتے کی اجازت نہیں دیںگے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان کی
پڑھیں:
آئی جی پنجاب کا لاہور، راولپنڈی، ملتان سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم
سٹی 42: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور، راولپنڈی، ملتان سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دے دیا۔
آئی جی پنجاب نے کہا لاہور، راولپنڈی، ملتان سمیت صوبہ بھر میں فوری طور پر سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز کئے جائیں،ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز میں سی ٹی ڈی، دیگر اداروں کے ہمراہ ہوں گے۔
ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد
سی ٹی ڈی، ایس ڈی پی اوز دیگر سکیورٹی اداروں کے ہمراہ تعلیمی اداروں میں موک ایکسرسائز بھی کروائیں۔تعلیمی اداروں کے داخلی و خارجی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے، سکیورٹی گارڈز، ایمرجنسی انخلا یقینی بنائیں ۔صوبہ سے باہر سے آئے ہوئے تمام افراد کی فوری پروفائلنگ، ڈیٹا چیک کروایا جائے۔
ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ ٹی ایل پی سمیت تمام کالعدم تنظیموں کی مانیٹرنگ باقاعدگی سے جاری رکھیں۔دہشت گردوں، شر پسند عناصر کے تدارک کے لئے بھرپور ڈور ناکنگ کریں۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی طرف سے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد، کرائم کنٹرول، منشیات کے خلاف سخت ترین کریک ڈاؤن پر پنجاب پولیس کی حوصلہ افزائی کوسراہتے ہیں۔پنجاب پولیس کے اقدامات، آگاہی مہم کی وجہ سے ٹریفک لائسنسنگ میں حالیہ دنوں میں 930 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
آئی جی پنجاب نے صوبائی دارالحکومت کے کرائم میں 46 فیصد کمی پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کو شاباش دی ، سی سی ڈی نے کرائم کنٹرول اور منشیات فروشی کے خاتمے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا،۔
آئی جی پنجاب نے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد، حادثات میں نمایاں کمی، لائسنسنگ میں ریکارڈ اضافے پر ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر کو شاباش دی ۔
آئی جی پنجاب نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا پنجاب پولیس میں آنے والے دنوں میں 3500 مزید پروموشنز ہوں گی۔
پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ کے والد انتقال کر گئے
ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ راؤ عبدالکریم، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی محمد وسیم سیال، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب محمد علی نیکوکارا، اے آئی جی آپریشنز، اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی اجلاس میں موجود تھے ،
ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب، تمام آر پی اوز، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، سی پی اوز، ڈی پی اوز، آر اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی ۔