گلگت بلتستان حکومت اور اپوزیشن نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ مسترد کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی زیر صدارت حکومتی اور اپوزیشن ممبران اسمبلی کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر صوبائی سیکریٹری قانون اور ایڈووکیٹ جنرل نے بربفنگ دی، جس کے بعد چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کے نوٹیفکیشن کو نظرثانی کیلئے متفقہ طور پر درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان حکومت اور اپوزیشن نے اختیارات منجمد کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف مشترکہ درخواست دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے لائحہ عمل کیلئے فوری طور پر صوبائی کابینہ کا اجلاس بھی بلایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی زیر صدارت حکومتی اور اپوزیشن ممبران اسمبلی کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر صوبائی سیکریٹری قانون اور ایڈووکیٹ جنرل نے بربفنگ دی، جس کے بعد چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کے نوٹیفکیشن کو نظرثانی کیلئے متفقہ طور پر درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ایڈووکیٹ جنرل نظرثانی کی درخواست دائر کرے گا اور صوبائی کابینہ کا اجلاس فوری طورپر بلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ یاد رہے کہ صوبائی الیکشن کمیشن نے دو روز قبل ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے جی بی حکومت کے تمام مالی اور انتظامی اختیارات منجمد کر دیئے تھے۔ الیکشن کمیشن کا موقف تھا کہ صاف، شفاف الیکشن کے انعقاد کیلئے یہ اقدام ضروری تھا۔ دوسری طرف جی بی حکومت اور اپوزیشن دونوں ںے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف مشترکہ لائحۃ عمل اختیار کرنے پر اتفاق بھی کر لیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان درخواست دائر الیکشن کمیشن اور اپوزیشن
پڑھیں:
آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔
حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔
وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔