الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان میں نئی بھرتیوں، افسران کے تبادلے اور نئی ترقیاتی سکیموں پر پابندی لگا دی
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
الیکشن کمیشن کے مطابق یہ احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے اور آئندہ عام انتخابات اور بلدیاتی انتخابات کے انعقاد تک مؤثر رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کے آخر میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام انتخابات کو صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ ماحول میں منعقد کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے آئندہ عام انتخابات کے پیش نظر صوبے بھر میں سرکاری بھرتیوں، ترقیاتی منصوبوں، اور افسران کے تبادلوں و تقرریوں پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ گلگت بلتستان اسمبلی کی پانچ سالہ مدت 24 نومبر 2025ء کو مکمل ہونے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، حکومت گلگت بلتستان کے تمام محکموں، اداروں اور تنظیموں میں نئی بھرتیاں، اپ گریڈیشنز اور تقرریاں فوری طور پر روک دی گئی ہیں۔ تمام نئی بھرتیاں اور تقرریاں ممنوع ہوں گی، تاہم وہ کیسز جن کے ٹیسٹ یا انٹرویوز 21 اکتوبر 2025ء تک مکمل ہو چکے ہیں یا جہاں عوامی مفاد میں ناگزیر بھرتی درکار ہو، وہاں الیکشن کمیشن کی پیشگی منظوری لازمی ہوگی۔ کسی نئے ترقیاتی منصوبے، اسکیم یا کمیونٹی بیسڈ پراجیکٹ کے آغاز، منظوری یا عملدرآمد پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
پہلے سے جاری ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کو دوسری اسکیموں کی طرف منتقل کرنا سختی سے ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ افسران و اہلکاروں کے تبادلے یا پوسٹنگ صرف عوامی مفاد میں اور الیکشن کمیشن کی پیشگی اجازت سے ہی ممکن ہوں گے۔ کوئی بھی حکومتی نمائندہ یا منتخب عہدیدار نئے منصوبوں کا اعلان یا افتتاح نہیں کر سکے گا۔ لوکل گورنمنٹ سے متعلق تمام ترقیاتی فنڈز الیکشن نتائج کے اعلان تک منجمد رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جاری منصوبوں کے فنڈز صرف متعلقہ قوانین، پلاننگ مینوئل اور پی پی آر اے رولز کے مطابق ہی استعمال ہوں گے۔ کسی نئے انتظامی یونٹ، سب ڈویژن یا علاقے کے قیام یا اعلان پر بھی پابندی ہوگی۔ نئے عہدوں کی تخلیق، اپ گریڈیشن یا ری ڈیزائینیشن سے متعلق تمام کیسز فوری طور پر روک دیے گئے ہیں۔ کسی بھی نئے قانون، پالیسی یا ضابطے کے اجرا یا نفاذ پر بھی پابندی عائد ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق یہ احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے اور آئندہ عام انتخابات اور بلدیاتی انتخابات کے انعقاد تک مؤثر رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کے آخر میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام انتخابات کو صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ ماحول میں منعقد کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نوٹیفکیشن کے الیکشن کمیشن گلگت بلتستان فوری طور پر کے مطابق ہوں گے گیا ہے
پڑھیں:
کوئٹہ،جمعیت علما اسلام کے مولوی سمیع الدین کی قومی اسمبلی کی رکنیت منسوخ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ(نمائندہ جسارت)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جمعیت علما اسلام کے مولوی سمیع الدین کی قومی اسمبلی کی رکنیت منسوخ کر دی۔الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن کے بعد مولوی سمیع قومی الدین مزید ممبر قومی اسمبلی نہیں رہے ۔ پشتو نخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے مولوی سمیع الدین کی جیت کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا۔ ٹرببونل نے 22 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دے رکھا ہے ۔پشتونخوا نیشنل لائرز فورم کے وکلا نے اس کیس میں چیرمین خوشحال خان کاکڑ کی جانب سے کیس کی پیروی کی۔