سیاسی اتحاد کی رجسٹریشن درخواست ؛تینوں درخواست گزاروں نے درخواست سے لاتعلقی کااظہار
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن میں سیاسی اتحاد کی رجسٹریشن درخواست پر سماعت کے دوران تینوں درخواست گزاروں نے درخواست سے لاتعلقی کااظہار کردیا۔ممبر پنجاب نے کہاکہ اس درخواست کا فرانزک ہونا چاہئے،لیگل ایڈوائزر سے مشورہ کریں، غلطی سے درخواست دی تو معافی مانگ لیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں سیاسی اتحاد کی رجسٹریشن درخواست پر سماعت ہوئی،ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی۔
درخواست میں مشترکہ انتخابی نشان الاٹ کرنے کی استدعا کی گئی،تینوں درخواست گزاروں نے درخواست سے لاتعلقی کااظہار کردیا۔
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
مصطفی نواز کھوکھر نے ریکارڈ کی فراہمی کی درخواست دائر کردی،مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین کے نام سے محمود اچکزئی کی سربراہی میں اتحاد قائم ہوا۔
ممبر پنجاب نے کہاکہ خود سے تو نوٹس جاری نہیں کیا، کسی نے تو درخواست دی ہوگی،الیکشن کمیشن حکام نے کہاکہ درخواست پاکستان امن تحریک کے لیٹر ہیڈ پر موصول ہوئی،ممبر پنجاب نے کہاکہ اس درخواست کا فرانزک ہونا چاہئے،لیگل ایڈوائزر سے مشورہ کریں، غلطی سے درخواست دی تو معافی مانگ لیں،الیکشن کمیشن نے کہاکہ اگر اب ڈر گئے ہیں تو درخواست واپس لیں، ورنہ کارروائی ہوگی۔
پاکستانی وفد کی آج افغانستان روانگی، دوطرفہ تجارت سمیت اہم امور پر مشاورت ہو گی
مصطفی نواز کھوکھر نے درخواست مسترد کرنے کی استدعا کردی،الیکشن کمیشن نے درخواست گزاروں سے تحریری بیانات طلب کرلئے،ممبر بلوچستان نے کہاکہ الیکشن کمیشن مناسب حکم جاری کرے گا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: درخواست گزاروں الیکشن کمیشن نے درخواست نے کہاکہ
پڑھیں:
پنجاب میں ضمنی انتخابات کا نیا شیڈول جاری، پولنگ کب ہوگی؟
فائل فوٹوالیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب میں ضمنی انتخابات کا نیا شیڈول جاری کر دیا، پولنگ 23 نومبر 2025 کو ہوگی۔
ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق فیصل آباد اور ساہیوال کے پانچ حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوں گے، این اے 96، این اے 104، این اے 143، پی پی 98 اور پی پی 203 میں پولنگ ہوگی۔
ریٹرننگ آفیسرز کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی آخری تاریخ 24 اکتوبر ہے، اپیلٹ ٹریبونل اپیلوں کے فیصلے 31 اکتوبر تک کرے گا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 2 حلقوں اور پنجاب اسمبلی کے 1 حلقے میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ امیدواروں کی نظرِ ثانی شدہ فہرست یکم نومبر کو شائع کی جائے گی، امیدواروں کی دستبرداری کی آخری تاریخ 3 نومبر مقرر ہے، انتخابی نشانات الاٹ کرنے کی تاریخ 4 نومبر طے ہے۔
ترجمان کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت شیڈول جاری کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔