—فائل فوٹو

جائیداد نیلامی کے نیب فیصلے کے خلاف ذلفی بخاری کی ہمشیرہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

سیدہ سکینہ بخاری کی احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔

ذلفی بخاری کی ہمشیرہ نے بابر اعوان کے ذریعے درخواست دائر کی۔

نیب کا ذلفی بخاری کی 8 سو کنال زرعی اراضی نیلام کرنے کا فیصلہ

اسسٹنٹ کمشنر تحصیل جنڈ ضلع اٹک نے نیلامی کا اشتہار جاری کر دیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ جائیداد کی بہنوں میں تقسیم سے قبل نیلامی نہیں ہو سکتی۔ 

اسلام آباد ہائی کورٹ کا 2 رکنی بینچ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین آج سماعت کریں گے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے سیدہ سکینہ بخاری کی جائیداد نیلامی کے خلاف درخواست مسترد کر دی تھی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ذلفی بخاری کی

پڑھیں:

پرویز الٰہی کی بریت کیس کا فیصلہ 25 اکتوبر کو سنایا جائے گا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251020-08-13
لاہور (آن لائن) لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ 25 اکتوبر کو سنایا جائے گا، سابقہ سماعت پرعدالت نے قرار دیا تھاکہ پرویز الٰہی کی بریت کی درخواست پر تمام فریقین کے دلائل مکمل ہو چکے ہیں جس پر فیصلہ 25 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔ اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج محمد عارف خان نیازی نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔ عدالت نے تحریری حکم میں لکھا کہ ملزم کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست کے ساتھ سروسز اسپتال کے ڈاکٹر کی تصدیق شدہ میڈیکل رپورٹ منسلک تھی جس میں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے تحریری حکم کے مطابق اسپیشل پراسیکیوٹر نے اعتراض اٹھایا تھا کہ گزشتہ سماعت پر جمع کرائی گئی حاضری معافی ادویات کے نسخے کے بغیر تھی تاہم موجودہ درخواست تمام ضروری میڈیکل دستاویزات کے ساتھ مکمل ہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی رہنما علی بخاری، عامر مغل ودیگر غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا زلفی بخاری کی جائیداد نیلامی کا عمل روکنے کا حکم
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: نیب کے جائیداد نیلامی فیصلے کے خلاف زلفی بخاری کی ہمشیرہ کی درخواست سماعت کے لیے مقرر
  • جائیداد نیلامی کے نیب کے فیصلے کیخلاف زلفی بخاری کی ہمشیرہ کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع 
  • 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست کی فوری سماعت کی استدعا مسترد
  • جلسے کیلئے این او سی نہ دینے پر پی ٹی آئی بلوچستان کا ڈی سی کوئٹہ کیلئے عدالت میں درخواست
  • پاسپورٹ کیس: تنویر الیاس کی حاضری معافی کی درخواست منظور
  • پرویز الٰہی کی بریت کیس کا فیصلہ 25 اکتوبر کو سنایا جائے گا
  • سندھ بارکونسل انتخابات فیس میں اضافے کیخلاف درخواست مسترد