data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251021-08-14
راولپنڈی (آن لائن) ریلوے کے وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے لیکن امن کی خواہش کو کچھ لوگ کمزوری سمجھنے لگے تھے لیکن اب ریاست نے فیصلہ کرلیا ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو ان کے گھروں میں نشانہ بنایا جائے گا، اب پاکستان میں نہ کسی افغانی کی جائیداد رہے گی نہ کوئی افغانی یہاں رہے گا۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان میں بار بار دہشت گردی پر افغانستان کو دفتر خارجہ کے ذریعے 800 سے زائد مرتبہ احتجاج ریکارڈ کرایا گیا 40 سے زیادہ ڈیلیگیشن افغانستان بھیجے گئے مگر کوئی اثر نہیں ہوا حالانکہ معرکہ حق میں پاکستان کو دنیا بھر میں اللہ تعالیٰ نے جو عزت دی ہے اس کے بعد ہم نے بار بار افغانستان کو سمجھایا لیکن سمجھانے کے باوجود یہ اس وقت بات چیت پر آئے جب پاکستان نے دہشت گردانہ کاروائیوں کا دلیرانہ اور موثر انداز میں جواب دیا انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے اندر ان دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جب ہم نے قندھار اور کابل میں جا کر ان دہشت گردوں کو مارا تب یہ بات چیت پر آئے انہوں نے واضح کیا کہ ہم ہر اس شخص کا پیچھا کریں گے جو پاکستان میں ہمارے شہدا اور ہمارے شہریوں کا قاتل ہے ہماری پولیس کا قاتل ہے ایسا ناسور جہاں ہوگا اسے وہاں نشانہ بنایا جائے گا ریاست نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ ہم اسے نہیں چھوڑیں گے۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستان میں

پڑھیں:

پنجگور میں دہشت گردوں کا شہری کے گھر پر راکٹ حملہ،دو بچے زخمی

بچے فوری طور پر اسپتال منتقل، راکٹ حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا
چتکان میں شہری حاجی ظفر ساسولی کا گھر تباہ ہوگیامقامی آبادی شدید تشویش کا شکار

پنجگور کے علاقے چتکان میں دہشت گردوں نے شہری کے گھر پر راکٹ حملہ کردیا، دو راکٹ فائر ہونے سے دو بچے زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے 2x آر پی جی راکٹ فائر کیے جس کے سبب پنجگور کے علاقے چتکان میں شہری حاجی ظفر ساسولی کا گھر تباہ ہوگیا، راکٹ حملے میں حاجی ظفر کے گھر کے 2 معصوم بچے زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق پنجگور میں شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا یہ افسوس ناک واقعہ آج صبح تقریباً 8:30 بجے پیش آیا، حملہ آوروں نے دانستہ طور پر غیر مسلح شہری خاندان کو نشانہ بنایا۔راکٹ حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، مقامی آبادی شدید تشویش کا شکار ہوگئی، مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی، شواہد جمع کرکے تفتیش شروع کردی۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کو بزدلانہ دہشت گردی قرار دے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • اگر ہم متاثر کُن نہ ہوتے تو ہمیں اتنا نشانہ نہ بنایا جاتا، سربراہ حزب الله لبنان
  • وزیر ریلوے حنیف عباسی کی مداخلت سے بزنس کمیونٹی اور اسلام آباد انتظامیہ کے درمیان محاذ آرائی ختم
  • یوکرینی صدر کے فلائٹ روٹ پر مشکوک ڈرون حملے، زیلنسکی نشانہ بننے سے بچ گئے
  • ایران اور پاکستان کے درمیان اسلام آباد، تہران، استنبول ٹرین سروس دوبارہ شروع کرنے  پر اتفاق
  • غزہ اور لبنان پر تازہ اسرائیلی حملے: 7 شہید، متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں
  •  مدارس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، مدارس کو تنگ کرنے کی پالیسی ترک کرنی ہوگی، قاری حنیف جالندھری 
  • پاکستان اور ایران کے درمیان مال بردار آئی ٹی آئی ٹرین بحال کرنے پر اتفاق
  • ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 اہلکار شہید
  • پنجگور میں دہشت گردوں کا شہری کے گھر پر راکٹ حملہ،دو بچے زخمی
  • پنجگور: دہشتگردوں نے گھر پر 2 راکٹ داغ دیے، بچے زخمی