Jasarat News:
2026-07-24@12:36:23 GMT

مریخ پر ممکنہ برقی چمک کے آثار دریافت، سائنس دان حیران

اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ماہرینِ فلکیات نے ایک اہم پیش رفت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریخ کی فضا میں ایسی برقی سرگرمیوں کے آثار ملے ہیں جنہیں بجلی کی چمک سے مشابہ قرار دیا جا رہا ہے۔

اس نئے انکشاف نے سیارے کی موسمیاتی ساخت اور اس کے اندر موجود توانائی کے قدرتی نظام کے بارے میں نئے سوالات کو جنم دیا ہے۔ اگر یہ دریافت درست ثابت ہوتی ہے تو یہ سرخ سیارے کے ماحول سے متعلق انسانی معلومات میں ایک بڑا اضافہ تصور ہوگا۔

یہ مشاہدہ ناسا کے پرزرویرنس روور کے آلات سے سامنے آیا ہے، جو 2021 میں مریخ کی سطح پر اترا تھا اور اس وقت سے جیزیرو کریٹر کے علاقے میں مسلسل تجربات اور نمونوں کے معائنے میں مصروف ہے۔ روور کے سپرکیم آلے نے اپنی آڈیو اور برقی مقناطیسی ریکارڈنگز کے ذریعے اس حیران کن مظہر کو محفوظ کیا، جسے محققین نے ابتدائی طور پر ’منی لائٹننگ‘ کا نام دیا ہے۔

محقیقین کے مطابق یہ پہلی بار ہے کہ مریخ پر اس طرح کے برقی اخراج سے متعلق قابلِ سماعت اور قابلِ پیمائش شواہد اکٹھے ہوئے ہیں۔ روور کے مائیکروفون نے 28 گھنٹوں سے زیادہ آڈیو ریکارڈنگز جمع کیں، جبکہ مجموعی طور پر اعداد و شمار کا تعلق دو مریخی سالوں کے برابر وقت (یعنی 1374 زمینی دنوں) سے ہے۔

اس طویل مشاہدے نے سائنس دانوں کو یہ موقع دیا کہ وہ فضا میں پیدا ہونے والے ان برقی جھٹکوں کو نہ صرف سن سکیں بلکہ ان کے تسلسل اور شدت کی درست پیمائش بھی کر سکیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان ریکارڈنگز میں جو برقی ڈسچارج پکڑا گیا ہے، اس کا بہت گہرا تعلق مٹی کے طوفانوں اور آندھیوں سے نظر آیا ہے۔ مریخ پر مٹی کے طوفان عام ہیں اور کئی بار پورے سیارے کو اپنی لپیٹ میں لے لیتے ہیں۔

سائنس دانوں کا نظریہ ہے کہ ان طوفانوں کے دوران رگڑ اور تیز ہوا کے باعث گرد کے ذرات میں برقی چارج پیدا ہوتا ہے، جو بالآخر برقی اخراج کی شکل میں ظاہر ہو سکتا ہے۔ اگر یہ اندازہ درست ثابت ہو جائے تو یہ مریخ کے موسم کی شدت، اس کے توانائی کے بہاؤ اور گرد کے طوفانوں کے اندر موجود پوشیدہ قوتوں کو سمجھنے کے لیے نہایت اہم پیش رفت ہوگی۔

فرانسیسی ماہرین کی وہ ٹیم جس نے یہ ڈیٹا مرتب کیا ہے، اس بات پر زور دیتی ہے کہ مریخ پر بجلی کے اس عمل کی مکمل تصدیق کے لیے مزید آلات کی ضرورت ہوگی۔

دوسری جانب محققین نے سفارش کی ہے کہ مستقبل میں مریخ پر ایسے کیمرے اور حساس آلے بھیجے جائیں جو فضا میں ہونے والے ان اخراجات کو بصری طور پر بھی ریکارڈ کر سکیں۔ اگر اس مظہر کی واضح تصاویر بھی حاصل ہوجائیں تو یہ اس دریافت کی سائنسی حیثیت کو کئی گنا مستحکم کر دے گا۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ مریخ کا ماحول پہلے ہی زمین کے مقابلے میں بہت کم دباؤ رکھتا ہے، لہٰذا وہاں بجلی جیسی سرگرمی کا ہو جانا غیر معمولی تصور کیا جاتا تھا۔ اسی لیے یہ دریافت محض ایک سائنسی حیرت ہی نہیں بلکہ مستقبل کی مریخی تحقیقات کے لیے نئے دروازے کھولنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ہے کہ مریخ

پڑھیں:

’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان

پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے اپنی زندگی سے متعلق ایک ایسا انکشاف کیا ہے جس نے مداحوں کو حیران کر دیا۔ معروف گلوکار کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے آبائی علاقے عیسیٰ خیل میں اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا رکھی ہے اور وہ آخرت کی تیاری کو زندگی کا اہم ترین حصہ سمجھتے ہیں۔ ان کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔

عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے حال ہی میں صحافی ارشاد بھٹی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی، موسیقی اور ذاتی خیالات پر کھل کر گفتگو کی۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے آخرت کی تیاری کر لی ہے۔ میری قبر عیسیٰ خیل میں تیار ہے، مکمل بن چکی ہے۔ اگر آپ میری زندگی میں آئیں گے تو میں آپ کو دکھا دوں گا ورنہ بعد میں خود ہی دیکھ لیں گے۔ ہمارا اپنا خاندانی قبرستان بھی ہے، جہاں میں نے اپنے لیے ایک قبر مخصوص کر رکھی ہے۔ اس کے ساتھ چند جگہیں اور بھی ہیں جن میں سے ایک کے بارے میں میں نے مذاق میں کہا تھا کہ وہ میری اہلیہ کے لیے ہے لیکن ساتھ ہی کہا کہ مذاق کر رہا ہوں حقیقت میں صرف اپنی قبر محفوظ کروائی ہے۔ اللہ ہم سب پر رحم فرمائے۔

گلوکار نے قبر کے بارے میں بتایا کہ یہ خیال اس وقت آیا جب میں نے ایک فارم ہاؤس اور مسجد تعمیر کروائی۔ پھر سوچا کہ میرے لیے بھی ایک جگہ ہونی چاہیے۔ میں اپنے کئی قریبی دوستوں، عزیزوں، خاندان کے افراد اور اپنی والدہ کو کھو چکا ہوں، اسی لیے موت کا خیال ہمیشہ ذہن میں رہتا ہے۔ میری صرف یہی دعا ہے کہ اللہ مجھے پُرسکون موت عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں: عطااللہ عیسیٰ خیلوی کس کے لکھے گانے گا کر مشہور ہوئے؟

عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آنے لگیں۔ ایک صارف نے لکھا قبر پہلے سے بنوانا درست نہیں البتہ کفن کی تیاری کی جا سکتی ہے۔

ایک اور نے تبصرہ کیا صرف قبر تیار کر لینا کافی نہیں، اصل تیاری آخرت کی ہونی چاہیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ان کا ایمان مضبوط ہے، ہم تو قبر کا ذکر کرنے سے بھی گھبراتے ہیں جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا قبر بنانے کے بجائے اگر اولڈ ایج ہوم بنا دیتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

عطااللہ عیسیٰ خیلوی عیسیٰ خیلوی عیسیٰ خیلوی قبر قبر گلوکار ویڈیو وائرل

متعلقہ مضامین

  • کراچی: لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران قدیم مجسمے دریافت
  • کراچی: لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران آثارِ قدیمہ کی موجودگی کا انکشاف
  • ایران میں تعمیر نو کی رفتار پر اسرائیل حیران ہے، وال اسٹریٹ جرنل
  • 20 سال تک بیوی سے بات نہ کرنے والا شوہر، وجہ آپ کو حیران کر دے گی
  • میسی ارجنٹائن کے صدر بنیں گے؟ نئی پیشگوئی نے سب کو حیران کردیا
  • ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
  • ’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت