قائمہ کمیٹی تجارت نے چینی بحران پر رپورٹ منظور کرلی
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(جسارت نیوز)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت نے چینی بحران پر پیش کردہ اپنی ذیلی کمیٹی کی رپورٹ منظور کر لی اورماضی میں قومی مفاد کے خلاف چینی کی برآمدات کی اجازت دینے والے افراد کی نشاندہی کرنے کی سفارش کرتے ہوئے مسابقتی
کمیشن حکام کو طلب کرلیا تاکہ وہ چینی کے شعبے میں کارٹلائزیشن روکنے میں اپنی ناکامی کی وضاحت کر سکے۔پیرکوقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس محمد جاوید حنیف کی زیر صدارت ہوا۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ بار بار ہونے والی غلطیوں کے باعث ایک جامع انکوائری ناگزیر ہے، متعلقہ افراد کے خلاف احتساب یقینی بنایا جائے، اس مقصدکیلیے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔انہوںنے کہاکہ ذیلی کمیٹی نے چینی کے شعبے کی ڈی ریگولیشن اور شوگر ایڈوائزری بورڈ کی ازسرِنو تشکیل کی سفارش کی، جس میں نجی شعبے کی نمائندگی شامل نہ ہو تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی چیمبر آف کامرس کی جگہ 6 ضلعی چیمبرز آف کامرس بنانے کی تجویز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251021-08-23
اسلام آباد(مانیڑرنگ ڈیسک ) وزارت تجارت نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تجارت کو آگاہ کیا ہے کہ کراچی چیمبر آف کامرس کی جگہ 6 ضلعی چیمبرز آف کامرس بنانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔جاوید حنیف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزارت تجارت نے کراچی میں ضلعی چیمبرز آف کامرس کے قیام پر بریفنگ دی۔وزارت تجارت نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تجارت کو آگاہ کیا کہ کراچی سٹی چیمبرز آف کامرس کے قیام کی سمری تیار کی گئی ہے، کراچی میں 6 ضلعی چیمبرز آف کامرس کے قیام کی تجویز آئی ہے۔وزارت تجارت کے حکام نے شرکا کو آگاہ کیا کہ ضلعی چیمبرز آف کامرس کے قیام سے کراچی چیمبرز آف کامرس کی حیثیت ختم ہوجائے گی جس پر چیئرمین کمیٹی جاوید حنیف نے کہا کہ کراچی چیمبرز آف کامرس کا نام بدلنا نہیں چاہیے۔حکام کا کہنا تھا کہ ایکٹ کے تحت بیک وقت 2 چیمبرز آف کامرس کی رکنیت حاصل نہیں کی جاسکتی جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کراچی چیمبرز آف کامرس کی موجودہ حیثیت کو برقرار رکھا جائے۔جاوید حنیف نے کہا کہ کراچی چیمبرز آف کامرس کو ٹریڈ ایکٹ سے استثنا دینے کی سفارش کی گئی، کراچی میں ضلعی چیمبرز آف کامرس قائم کرنے کی منظوری دی جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی ایسا بل منظور نہیں کیا جائے گا جس میں ضلعی چیمبرز کو ختم کرنے کی تجویز ہو۔