— فائل فوٹو

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے رقم کی ریکوری سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے گراؤنڈ رینٹ کی مد میں 1 کروڑ 77 لاکھ کی ریکوری نہیں کی گئی۔

آڈٹ حکام نے کہا کہ وزارت ہاؤسنگ نے پی سی بی سے یکم جنوری 2019  سے 30جون 2022 تک کرایہ وصول نہیں کیا۔ وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس نےکراچی میں 5 لاکھ 5 ہزار 700 مربع گز زمین 99 سالہ لیز پر دی۔

ان کا کہنا تھا کہ لیز ایگریمنٹ کے تحت پی سی بی کو یہ زمین 10 روپے مربع گز کے حساب سے الاٹ کی گئی تھی۔

اجلاس میں کمیٹی نے پی سی بی سے رقم ریکور کرنے کی ہدایت کر دی۔ کمیٹی نے سرکاری زمین پر قابض دیگر اداروں سے بھی رینٹ وصول کرنے کی ہدایت کی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پی سی بی

پڑھیں:

گوشت کی ملائیشیا برآمد سے متعلق مسائل اور رکاوٹوں پر غور کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کی زیرِ صدارت لاہور میں گوشت کی ملائیشیا برآمد سے متعلق مسائل اور رکاوٹوں پر غور کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سیکریٹری صنعت و پیداوار سیف انجم اور سرکاری و نجی شعبوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران شرکاء نے گوشت کی ملائیشیا برآمد سے متعلق مسائل اور سفارشات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ برآمد کنندگان نے اہم چیلنجز کی نشاندہی کی جن میں خوراک کے معیار، مویشیوں کی نسل، پیداواری لاگت میں اضافہ، کولڈ چین سہولیات کی کمی، بینکنگ سہولتوں کی عدم دستیابی اور دستاویزی رکاوٹیں شامل ہیں۔

 

گوشت برآمد کنندگان نے اس بات پر زور دیا کہ بینکنگ سیکٹر مناسب تعاون فراہم نہیں کر رہا، جس کی وجہ سے مویشی منڈیوں میں نقد ادائیگیاں کرنا پڑتی ہیں۔ انہوں نے ہوائی اڈوں پر کولڈ سٹوریج کی عدم دستیابی کا بھی ذکر کیا جس کے باعث گوشت کو گاڑیوں میں رکھنا پڑتا ہے۔شرکا نے بتایا کہ بھارت فی کلو تین اعشاریہ پانچ ڈالر میں گوشت برآمد کر رہا ہے جبکہ پاکستان کی برآمدی لاگت پانچ ڈالر فی کلو ہے۔

مزید یہ کہ پاکستان اس وقت تاجکستان کو بھی پانچ ڈالر فی کلو کے حساب سے گوشت برآمد کر رہا ہے۔ہارون اختر خان نے برآمد کنندگان کے خدشات کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی گوشت اعلیٰ معیار کا ہے اور بین الاقوامی مارکیٹ میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے یقین دلایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے تحت حکومت گوشت کی برآمدات کو مزید ممالک تک وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے اور برآمد کنندگان کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔

اشتہار

متعلقہ مضامین

  • داتا دربار توسیعی منصوبے بارے اجلاس کا انعقاد،حکام کی بریفنگ
  • گوشت کی ملائیشیا برآمد سے متعلق مسائل اور رکاوٹوں پر غور کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت صنعت اور زراعت کے شعبے کے لیۓ پاور ڈویژن کی اصلاحاتی پیکج پر جائزہ اجلاس
  • گوادر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے منصوبوں سے متعلق اجلاس، وفاق سے مزید فنڈز کے لیے رابطہ کرنے کا فیصلہ
  • پی پی کا مجلس عاملہ اجلاس: ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ
  • سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس جاری، آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت دائر شکایات کا جائزہ لیا جائے گا
  • سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم اجلاس، شکایات پر آئینی اور قانونی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا
  • اسلام آباد: نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور فراہمی کی صورتحال کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • لاہور ہائیکورٹ نے کیریکٹر سرٹیفکیٹ میں پولیس ریکارڈ ظاہر کرنے سے متعلق شہری کی درخواست پرڈی آئی جی آئی ٹی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا