عالمی شخصیات کی کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں سنٹرل کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس پر گہری نظر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز

بیجنگ :
بین الاقوامی شخصیات نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں سینٹرل کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی اعلی معیار کی ترقی کے نمایاں نتائج برآمد ہوئے ہیں اور چین دنیا کی معاشی ترقی کے لیے مسلسل قوت اور مواقع فراہم کر رہا ہے ۔


روس کے اسٹیٹ ڈوما کے بین الاقوامی امور کی کمیٹی کے پہلے نائب چیئرمین دمتری نووکوف نے کہا کہ چودھویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران چین نے انتہائی پیچیدہ بین الاقوامی صورتحال میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت چین کی ترقیاتی کامیابیوں کا سرچشمہ اور راز ہے، اور ہم چین کے اگلے پانچ سالہ منصوبے کا انتظار کر رہے ہیں، جو مزید شاندار ترقیاتی اسکیمیں اور نئی کامیابیاں لائے گا۔


گھانا کے صدر جان مہاما نے کہا کہ چین بنیادی ڈھانچے کی تبدیلی کی اہمیت سے بخوبی واقف ہے، اس لئے وہ افریقی ممالک میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین ترقی پذیر ممالک کی ضروریات کو گہرائی سے سمجھتا ہے، اور ایک ترقی پذیر ملک ہونے کے ناطے، ہمیشہ گلوبل ساؤتھ کے ممالک کے ساتھ کھڑا رہتا ہے۔


پولینڈ کے سابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کولونکو کا خیال ہے کہ چین کے پانچ سالہ منصوبے محض مقداری اشارے نہیں ہیں، بلکہ یہ ترقی کی راہ متعین کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بیسویں سینٹرل کمیٹی کا چوتھا کل رکنی اجلاس بین الاقوامی حلقوں کے لیے ایک اہم حوالہ بنے گا۔


کیوبا کی اسٹیٹ کونسل کی رکن اور یونیورسٹی آف ہوانا کی چانسلر مر یم نکاڈو کا خیال ہے کہ چین کا پانچ سالہ منصوبہ بنانا اور نافذ کرنا ایک پختہ ترقیاتی حکمت عملی کا نظام بن چکا ہے، جس نے چین کو تقریباً ہر شعبے میں نمایاں ترقی دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چین نئے پانچ سالہ ترقیاتی منصوبے پر تبادلہ خیال کرے گا جس سے ہم سیکھنے اور تعاون کے مواقع حاصل کر سکتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین کی جی ڈی پی میں سال بہ سال 5.