Daily Sub News:
2025-10-20@05:27:24 GMT

ایران میں ایک اور اسرائیلی جاسوس کو پھانسی دے دی گئی

اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT

ایران میں ایک اور اسرائیلی جاسوس کو پھانسی دے دی گئی

ایران میں ایک اور اسرائیلی جاسوس کو پھانسی دے دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز

تہران (آئی پی ایس) ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کرنے والے ایک اور شخص کو پھانسی دے دی۔

میزان نیوز ایجنسی کے مطابق عدالتی حکام نے بتایاکہ پھانسی پانے والے شخص کا تعلق اسرائیلی خفیہ ادارے موساد سے تھا اور وہ ایران کی خفیہ معلومات اسرائیل کو فراہم کر رہا تھا۔

عرب میڈیا نے پراسیکیوٹر کاظم موسوی کے حوالے سے بتایا کہ مجرم صیہونی حکومت کی خفیہ سروسز سے رابطے میں تھا اور اس نے موساد افسران سے ملاقاتیں بھی کیں۔

حکام نے بتایا کہ انٹیلی جنس اور دیگر اداروں کی بروقت اور مؤثر کارروائی سے اسے شناخت کیا گیا اور مزید حساس معلومات کو افشا ہونے سے روکا گیا۔

یاد رہے کہ ایران اب تک کئی اسرائیلی جاسوسوں کو گرفتار کرکے پھانسی دے چکا ہے۔ گزشتہ ماہ بھی ایران نے ایک اسرائیلی جاسوس کو سزائے موت سنائی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم سے وفاقی وزیرداخلہ کی ملاقات، ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی وزیراعظم سے وفاقی وزیرداخلہ کی ملاقات، ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی الخدمت فانڈیشن کا پاکستان سے 8 ارب 10 کروڑ کی امداد فلسطین پہنچانے کے بعد غزہ تعمیرنو منصوبے کا اعلان اسلام آباد ہائیکورٹ ،عمران خان جیسی جیل سہولیات مہیا کرنے کی قیدی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری پاکستان اور چین کا دیگر شعبوں کی طرح خلائی تحقیق میں تعاون مثالی ہے، وزیراعظم کی سیٹلائٹ روانگی پر مبارکباد ملک و قوم کے دشمن دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ناگزیر ہے، گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی وفاقی حکومت نے گندم پالیسی 26-2025 کی منظوری دیدی،کسانوں کو مناسب قیمت دینے کا فیصلہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پھانسی دے

پڑھیں:

ایران پر سلامتی کونسل کی طرف سے عائد پابندیاں اٹھا لی جائیں گی، نائب وزیر خارجہ

اسنیپ بیک کو فعال کرنے کے لیے تین یورپی ممالک کے غیر قانونی اقدام کے جواب میں ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ جوہری معاہدے میں جو کچھ کہا گیا ہے وہ واضح ہے اور اس کی تشریح کی ضرورت نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے قرارداد 2231 کے خاتمے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری معاہدے میں طے شدہ پابندیوں کو قبول کرنے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے عائد پابندیاں ہٹا دی جائیں گی۔ ایرانی وزارت خارجہ کے اقتصادی ڈپلومیسی کے نائب وزیر حمید قنبری نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے خاتمے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جے سی پی او اے میں متعین پابندیوں کو قبول کرنے کے بعد ایران پر عائد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کو ہٹا دیا جائے گا اور جے سی پی او اے میں طے شدہ مدت کے تعین کے ساتھ  پابندیاں  باضابطہ طور پر ختم ہو جائیں گی۔

اسنیپ بیک کو فعال کرنے کے لیے تین یورپی ممالک کے غیر قانونی اقدام کے جواب میں انھوں نے کہا کہ جوہری معاہدے میں جو کچھ کہا گیا ہے وہ واضح ہے اور اس کی تشریح کی ضرورت نہیں ہے، تینوں یورپی ممالک کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدام اس کارروائی کے مترادف ہے جو امریکہ نے جے سی پی او اے کے حوالے سے کرنے کی کوشش کی تھی، جبکہ وہ خود جے سی پی او اے سے دستبردار ہو گیا تھا اور اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسے وہ حقوق استعمال کرنے چاہئیں جو جے سی پی او اے نے اس کے لیے فراہم کیے تھے اور ایران کے خلاف دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ عالمی برادری نے اس وقت غیر قانونی اور ناجائز قرار دیا تھا۔

انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ عمل اس کے برعکس نہیں ہے، یورپی ممالک جو امریکہ کے ساتھ تھے انہوں نے معاہدے کے متن اور دفعات کو غلط استعمال کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف سلامتی کونسل کی پابندیاں بحال کرنے کی کوشش کی، لیکن انہیں سلامتی کونسل کے بعض ارکان اور خاص طور پر ناوابستہ تحریک کے ممالک سمیت متعدد ممالک کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ بہت سے ممالک نے اس اقدام کو غیر قانونی اور عالمی اصولوں کے خلاف قرار دیا ہے، لہذا ان یورپی ممالک کا دعویٰ قانونی وجوہات کی بنا پر قابل قبول نہیں ہے۔  

متعلقہ مضامین

  • ایران نے موساد کے ایک اور جاسوس کو پھانسی دے دی
  • ایران میں موساد کے ایک اور جاسوس کو پھانسی دیدی گئی
  • ایران کی امریکی اور اسرائیلی ٹیکنالوجی پر برتری
  • ایران بھارت فطری شراکت دار ہیں، سابق ایرانی سفیر کا الوداعی نوٹ
  • تمام پابندیوں سے آزاد ہیں، ایرانی جوہری پروگرام پر 10 سالہ عالمی معاہدہ باضابطہ ختم
  • پاک افغان کشیدگی کم کرانے کیلیے ایران کی پیشکش
  • ایران پر سلامتی کونسل کی طرف سے عائد پابندیاں اٹھا لی جائیں گی، نائب وزیر خارجہ
  • ٹرمپ کے مشیر جان بولٹن پر خفیہ معلومات اہلخانہ سے شیئر کرنے کا الزام، سرینڈر ہوگئے
  • وینزویلا میں سی آئی اے کے “خفیہ آپریشن” کی لاطینی امریکہ کی طرف سے مذمت