ہائیکورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
عدالت کی جانب سے انجینیئر محمد علی مرزا کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ مقدمے کی سماعت لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جج جسٹس صداقت علی خان نے کی۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت کی جانب سے انجینیئر محمد علی مرزا کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ مقدمے کی سماعت لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جج جسٹس صداقت علی خان نے کی۔ انجینئر محمد علی مرزا کیخلاف جہلم میں توہین مذہب کا مقدمہ درج ہے۔ اس سے قبل انجینئر محمد علی مرزا کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انجینیئر محمد علی مرزا
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :