گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ کے شریک ملزم کی درخواست ضمانت مسترد
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251021-02-3
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے پولیس اہلکار کا قتل، بکتر بند گاڑی کو تباہ کرنے سمیت 6 مقدمات میں لیاری گینگ وار کے عزیر سربازی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ سندھ ہائیکورٹ میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے شریک ملزم عزیز سربازی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی جاں رینجرز پراسیکوٹر کا پنے دلائل میں کہناتھا کہ ملزم 13 سال تک مفرور رہا، اگرملزم کی ضمانت ہوئی تو ملزم فرار ہوجائیگا، ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کیساتھ پولیس کی بکتر بند گاڑی پر حملہ کیا، بکتر بند گاڑی تباہ اور ایک پولیس اہلکار شہید ہوا، ملزم کو 2023ء میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا گیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بلوچستان: وڈھ میں مشتبہ گاڑی سے 10 کلو چرس برآمد، ملزم گرفتار
کوئٹہ:لیویز فورس نے بلوچستان کے ضلع وڈھ میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق لیویز فورس نے ضلع وڈھ کے دور دراز علاقے گاسلیٹی چیک پوسٹ پر کارروائی کے دوران ایک مشتبہ گاڑی سے 10 کلوگرام چرس برآمد کرکے رحمت اللہ نامی ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
برآمد ہونے والی منشیات پلاسٹک کی تھیلیوں میں پیک تھی جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے، گرفتار ملزم رحمت اللہ مقامی رہائشی ہے جس نے ابتدائی تفتیش میں منشیات کی اسمگلنگ کے نیٹ ورک سے وابستگی کا اعتراف کیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملزم نے بتایا کہ یہ منشیات افغانستان کی سرحد سے پار کرکے بلوچستان کے اندرونی علاقوں میں تقسیم کی جاتی ہیں اور اس کی ترسیل کوئٹہ کے مختلف بازاروں تک کی جاتی ہے۔
ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کی شقوں کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ نیٹ ورک کے دیگر ارکان کو بھی پکڑا جا سکے۔