Jang News:
2025-12-05@10:00:50 GMT

کراچی: فیشل ریکگنیشن کیمرے کے ذریعے پہلا ملزم گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT

کراچی: فیشل ریکگنیشن کیمرے کے ذریعے پہلا ملزم گرفتار

کراچی میں ساؤتھ زون پولیس نے سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت پہلی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ڈی آئی جی اسد رضا کا کہنا ہے کہ فیشل ریکگنیشن کیمرے کے ذریعے پہلا ملزم گرفتار کرلیا گیا، سسٹم کے ذریعے الرٹ ملنے پر فوری کارروائی کی گئی۔

اسد رضا کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ملزم چھ مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کینٹ پولیس کی کارروائی، گاڑیوں سے قیمتی اشیاء چرانے والا دو رکنی گینگ گرفتار

کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں سے قیمتی اشیاء چرانے والا دو رکنی گینگ گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گینگ موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں بھی ملوث نکلا۔ گینگ سے 2 مسروقہ موٹر سائیکل اور گاڑیوں سے چرائے گئے 05 لیپ ٹاپ بھی برآمد ہوئے۔

گینگ جڑواں شہروں میں ڈکیتی، موٹر سائیکل چوری اور چوری کی بیسیوں وارداتوں میں ملوث و مطلوب تھا، زیر حراست افراد پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کے شیشے توڑ کر لیپ ٹاپ چوری کرتے تھے۔

کینٹ پولیس نے سینکٹروں سی سی ٹی فوٹیجز کا جائزہ لیا، بہترین تفتیش کرتے ہوئے گینگ کے رکن کے جوتوں سے اسے ٹریس کر لیا۔ ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو انکے قیمتی اثاثہ سے محروم کرنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: خواتین کو بلیک میل کرکے بھتا مانگنے والا ملزم گرفتار
  • کینٹ پولیس کی کارروائی، گاڑیوں سے قیمتی اشیاء چرانے والا دو رکنی گینگ گرفتار
  • شہر قائد میں ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق
  • اوکاڑہ: خاتون سے مبینہ زیادتی کا ملزم بس ڈرائیور گرفتار
  • کراچی کی 3 علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں، 8 ڈاکو گرفتار
  • بلوچستان سے کراچی موبائل فون اسمگلنگ ناکام، 2 ملزمان گرفتار
  • کراچی سے چوری شدہ گاڑیوں کی کوئٹہ میں کرپٹو کرنسی کے ذریعے خرید و فروخت کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب
  • کراچی میں قاری کا 6 سالہ بچے پر انسانیت سوز تشدد، سر کی ہڈی توڑ دی
  • پڈعیدن، پولیس کریک ڈائون اشتہاری سمیت 9ملزمان گرفتار
  • سمندر کے راستے یورپ جانے کی کوشش ناکام، ایجنٹوں سمیت 8 ملزمان گرفتار