وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بس میں خاتون کو ہراساں کرنے والے پٹرولنگ پولیس اہلکار کی گرفتاری کے بعد اس کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے سخت الفاظ میں کہا ہے کہ ہراساں کرنے کے واقعات کے لیے زیرو ٹالرینس ہوگا۔
حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ سرگودھا کے نارووال چوک مریدکے پر ایک ہائی وے پٹرولنگ کا اہلکار بس میں اگلی سیٹ پر بیٹھی خاتون کو ہراساں کر رہا ہے۔ ویڈیو میں پولیس اہلکار کے اس عمل کے دوران خاتون کے علاوہ ایک نقاب پوش خاتون بھی دکھائی دیتی ہے جو پریشان نظر آ رہی تھی۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد متعلقہ اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ اہلکار کو گرفتار کر لیا ہے اور وہ اب حراست میں ہے۔
مریم نواز نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں اہلکار کی تصویر کے ساتھ لکھا،’’اس شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ہراساں کرنے کے واقعات کے لیے ہمارا صفر برداشت کا موقف ہے۔
یہ واقعہ اس بات کا واضح پیغام ہے کہ کسی بھی قسم کی ہراسانی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، اور ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

مذہبی جماعت کا احتجاج، گرفتاریوں کا دائرہ دیگر شہروں تک وسیع

لاہور میں مذہبی جماعت کے احتجاج اور پولیس پر حملوں کے واقعات کے تناظر میں گرفتار ملزمان کی تعداد 681 ہوگئی۔پولیس کے مطابق نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن دیگر شہروں تک وسیع کردیا گیا ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ موبائل کالز ریکارڈ اور واٹس ایپ گروپس کی مدد سے مزید ملزمان کا سراغ لگایا جارہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شرپسندعناصر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ٹریکنگ بھی جاری ہے اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھی نشاندہی کرکے گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعلیٰ پنجاب  کی دیوالی کے تہوار پر ہندو بھائی بہنوں کو دلی مبارکباد
  • اسلام آباد پولیس کا آپریشن، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی، چند افراد گرفتار
  • شاہین آفریدی کی بیٹے کے ساتھ کرکٹ پریکٹس
  • مریم نواز نے خاتون کو ہراساں کرنے والے پولیس اہلکار کی گرفتاری کے بعد کی تصویر شیئر کردی
  • معمر خاتون کی حاضر دماغی، لفٹ میں پھنسے پالتو کتے کی جان بچا لی — ویڈیو وائرل
  • حیرت ہے اچانک مریم نواز کو سندھ کیسے یاد آ گیا: منظور وسان
  • کوہلی اور روہت کا پاکستانی مداح کو آٹوگراف اور تصاویر بنواتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • مذہبی جماعت کا احتجاج، گرفتاریوں کا دائرہ دیگر شہروں تک وسیع
  • پشاور پولیس کیخلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنیوالوں کے گرد گھیرا تنگ