آن لائن ٹیکسی سروس میں خاتون مسافر کو ہراساں کرنے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے تین سال میں مسافروں کی طرف سے موصول ہونے والی ہراسانی کی شکایات کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت فوزیہ وقار نے آن لائن ٹیکسی سروس کو سخت احکامات دیتے ہوئے کمپنی سے سات دن میں رپورٹ طلب کرلی۔
رپورٹ میں کمپنی سے استفسار کیا گیا کہ کیا کمپنی میں انکوائری کمیٹی موجود ہے؟ مزید برآں کمپنی سے ہراسانی کی شکایات نمٹانے کا اندرونی طریقہ کار کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئیں۔
ہراسانی کے الزام پر کمپنی کے حفاظتی نظام کی جانچ شروع کردی گئی ہے۔ آن لائن ٹیکسی سروس کمپنی سے عملدرآمد رپورٹ بھی طلب کرلی۔
آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیور نے مسافر سے نامناسب باتیں کیں جبکہ ڈرائیور نے گاڑی کو غلط سمت کی طرف بھی موڑا، کمپنی کے اینٹی ہراسمنٹ نظام کی جانچ ضروری ہے۔
خاتون مسافر نے ڈرائیور کیخلاف ہراسانی کی درخواست دائر کررکھی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: آن لائن ٹیکسی سروس
پڑھیں:
مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
مردان: خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے شیخ ملتون سیکٹر بی میں ایک گھر سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی میڈیکل ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور پولیس کی موجودگی میں کارروائی کا آغاز کیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق تینوں لاشوں کو قانونی کارروائی اور ضروری معائنے کے لیے مردان میڈیکل کمپلیکس (ایم ایم سی) اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت جلال، زوجہ جلال اور مصطفیٰ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
واقعے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں، جبکہ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم اور تفتیشی عمل مکمل ہونے کے بعد واقعے کی اصل نوعیت واضح ہو سکے گی۔
پولیس اور متعلقہ ادارے مختلف پہلوؤں سے واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ اہلِ علاقہ میں واقعے کے بعد تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔