وادیٔ تیراہ میں خوارج کی دوبارہ سرگرمیوں نے پشاور کے سیکیورٹی ماحول کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فتنۃ الخوارج نے ایک بار پھر تیراہ کے نیٹ ورکس کو استعمال کرتے ہوئے پشاور میں دہشت گردانہ کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ تیراہ سے پشاور کا فاصلہ محض 70 کلومیٹر اور دو گھنٹے کی مسافت ہونے کے باعث یہ خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 24 نومبر کو پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر ہونے والے حملے میں ملوث افغان شدت پسند تیراہ کے راستے ہی شہر میں داخل ہوئے تھے۔ اسی طرح 25 نومبر کو حسن خیل میں گیس پائپ لائن کو آئی ای ڈی کے ذریعے تباہ کرنے والے عناصر کا تعلق بھی اسی خطے سے جوڑا گیا ہے۔ ماضی میں بھی حکیم اللہ محسود نے تیراہ کو اپنا مضبوط گڑھ بنایا ہوا تھا جہاں سے پورے قبائلی علاقے اور پشاور سمیت ملک بھر میں کارروائیاں کی جاتی تھیں۔
ذرائع نے انکشاف کیا کہ حالیہ کئی حملوں میں گرفتار افغان شہریوں کے روابط بھی تیراہ میں قائم خفیہ نیٹ ورکس سے ملے ہیں۔ یہاں تک کہ 2014 کے سانحۂ اے پی ایس کی منصوبہ بندی بھی انہی خفیہ مراکز میں کی گئی تھی۔ اب ایک بار پھر اس علاقے میں عسکریت پسندوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ منشیات کے کاروبار سے جڑے مقامی مفادات بھی شدت پسند گروہوں کو سہارا دے رہے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ منشیات اور دہشت گردی ایک دوسرے سے گہرا تعلق رکھتے ہیں۔ تیراہ میں دہشت گرد گروہوں اور منشیات کے نیٹ ورکس کا بڑھتا گٹھ جوڑ پشاور اور پورے خیبر پختونخوا کے لیے لمحۂ فکریہ بنتا جا رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اس خطرے کو بروقت نہ روکا گیا تو صوبے میں دہشت گرد حملوں میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے۔ صوبائی حکومت اور سیکیورٹی اداروں کے لیے ضروری ہے کہ فوری اور مربوط اقدامات کیے جائیں تاکہ صورتحال مزید سنگین نہ ہو۔

 

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: تیراہ میں

پڑھیں:

پشاور،ایکسائز انٹیلی جنس بیورو کی کارروائی میں گرفتار ملزم کو منشیات سمیت میڈیا کے سامنے پیش کیا جارہا ہے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • خوارج کی بڑھتی دہشت گردانہ سرگرمیاں پشاور کیلئے خطرے کی گھنٹی
  • وادی تیراہ میں دہشتگردوں کی بڑھتی سرگرمیاں پشاور کے لیے بڑا خطرہ بن گئیں
  • وادی تیراہ میں خوارج دہشتگردوں کی بڑھتی سرگرمیاں پشاور کے لیے بڑا خطرہ بن گئیں
  • واشنگٹن حملہ سر اٹھانے والی دہشت گردی کے خطرے کا ثبوت ہے: دفتر خارجہ پاکستان
  • ڈی آئی خان میں آپریشن ‘ 22 خوارج ہلاک
  • وائٹ ہاوس پر فائرنگ، افغان طالبان رجیم پوری دنیا کے امن کیلئے سنگین خطرہ بن گئی
  • مظفرآباد میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی ایک سنگین ماحولیاتی چیلنج
  • پشاور،ایکسائز انٹیلی جنس بیورو کی کارروائی میں گرفتار ملزم کو منشیات سمیت میڈیا کے سامنے پیش کیا جارہا ہے
  • پشاور،افغان گینگ منشیات کاروبارکھلے عام کرنے لگا