ڈی آئی خان میں آپریشن ‘ 22 خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251128-01-13
راولپنڈی(مانیٹر نگ ڈ یسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 22 دہشت گردوں کوہلاک کر د یا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کی جہاں 22 خوارج مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 22 خوارج مارے گئے ہیں، علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی ممکنہ بھارتی اسپانسرڈ خوارج کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وڑن’’عزم استحکام‘‘ کے تحت انسداد دہشت گردی کی مہم پوری رفتار سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سیکورٹی فورسز
پڑھیں:
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 22 خوارج ہلاک
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 22 خوارج ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق 26 نومبرکو سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا، جہاں بھارتی پراکسی "فتنہ الخوارج" سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع تھی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 22 خوارج واصلِ جہنم کیے گئے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں کسی بھی دیگر بھارتی سرپرست خوارج کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عزمِ استحکام کے تحت جاری انسدادِ دہشت گردی مہم جاری رہے گی، ملک سے بیرونی پشت پناہی یافتہ دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
پاکستان کو لیڈ کرنے کے لیے ایک خلیفہ آنے والا ہے , اس کی عمر 45 سال ہو گی اور اسکا تعلق بنو ھاشم سے ہو گا، آفتاب اقبال کا دعویٰ
مزید :