بھارتی قید سے رہائی کے بعد 3پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
بھارتی قید سے رہائی کے بعد 3پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز)بھارتی قید سے رہائی کے بعد تین پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔پاکستانی ہائی کمیشن کے ترجمان کے مطابق رہائی پانے والے شہریوں کے نام اصغر علی، رمضان اور محمد ادریس ہیں، جو واہگہ اٹاری سرحد کے ذریعے پاکستان آئے۔
ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی ہائی کمیشن بھارت میں موجود تمام پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے لیے کوششیں جاری رکھے گا تاکہ باقی قیدی بھی جلد اپنے اہل خانہ سے مل سکیں۔
پاکستانی ہائی کمیشن کی ٹیم نے واہگہ اٹاری پر قیدیوں کو خوش آمدید کہا اور ان کی وطن واپسی کے عمل کو سہولت فراہم کی۔حکام کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان اور ہائی کمیشن بھارت میں موجود پاکستانی شہریوں کے حقوق اور سلامتی کے لیے مستقل رابطے میں رہتے ہیں۔یہ واقعہ دوطرفہ تعاون اور قیدیوں کے مسائل کے حل کے لیے جاری کوششوں کی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، شہریوں کے اہل خانہ نے بھی وطن واپسی پر خوشی کا اظہار کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربانی پی ٹی آئی جیل میں بیٹھ کر حکومت کے خلاف تحریک چلانا چاہتے ہیں،رانا ثنا اللہ بانی پی ٹی آئی جیل میں بیٹھ کر حکومت کے خلاف تحریک چلانا چاہتے ہیں،رانا ثنا اللہ مصری وزیر خارجہ بھی دورہ پاکستان کیلئے تیار، رواں ہفتے اسلام آباد پہنچیں گے اڈیالہ جیل کے اطراف امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ، 5 اضافی پکٹس قائم افغانستان بھارت اور اسرائیل کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے، فیصل کریم کنڈی اے این پی کی 28 ویں ترمیم کی مشروط حمایت، خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ وزیراعظم نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس ریٹ کم کرنے کی ہدایت جاری کردیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: رہائی کے
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔
اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔