مذہبی جماعت کے نائب امیر ظہیر احسن شاہ کا مزید 10روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے مذہبی جماعت کے نائب امیر ظہیر احسن شاہ کا مزید 10دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
عدالت نے ملزم ظہیر احسن شاہ کو 30 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا، ملزم کو آج 12 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔
پولیس نے عدالت کو بتایا کہ امن و امان کی صورت حال کے باعث آواز میچنگ اور فوٹو گرامیٹک نہیں ہو سکے۔ اس لیے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت ہے۔
عدالت نے جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا منظور کر لی اور ہدایت کی کہ ملزم کو 30 اکتوبر کو دوبارہ پیش کیا جائے۔
ملزم ظہیر احسن شاہ کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ظہیر احسن شاہ
پڑھیں:
چین کے ساتھ سٹریٹجک تعاون کو مزید گہرا کیا جائے گا: احسن اقبال
اسلام آباد (خبر نگار) وزیر منصوبہ بندی و ترقی پرو فیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ سٹریٹجک تعاون کو مزید گہرا کیا جائے گا۔ سی پیک کا دوسرا مرحلہ صرف انفراسٹرکچر کی بہتری تک محدود نہیں ہو گا۔ اس میں علاقائی روابط کا دائرہ بھی اس میں شامل ہو گا، اس کے تحت پاکستان ایک نئی صنعتی اور ٹیکنالوجیکل ترقی کی طرف گامزن ہو گا۔ گوادر پرو کے مطابق وزارت منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات (پی ڈی اینڈ ایس آئی) نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک)کے دوسرے مرحلے کو تیز کرنے کے لیے ایک جامع روڈ میپ جاری کر دیا ہے۔ تھاکوٹ-رائے کوٹ موٹروے کے لیے بولی کا عمل آئندہ دو ماہ میں شروع ہو جائے گا۔