چین کے ساتھ سٹریٹجک تعاون کو مزید گہرا کیا جائے گا: احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار) وزیر منصوبہ بندی و ترقی پرو فیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ سٹریٹجک تعاون کو مزید گہرا کیا جائے گا۔ سی پیک کا دوسرا مرحلہ صرف انفراسٹرکچر کی بہتری تک محدود نہیں ہو گا۔ اس میں علاقائی روابط کا دائرہ بھی اس میں شامل ہو گا، اس کے تحت پاکستان ایک نئی صنعتی اور ٹیکنالوجیکل ترقی کی طرف گامزن ہو گا۔ گوادر پرو کے مطابق وزارت منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات (پی ڈی اینڈ ایس آئی) نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک)کے دوسرے مرحلے کو تیز کرنے کے لیے ایک جامع روڈ میپ جاری کر دیا ہے۔ تھاکوٹ-رائے کوٹ موٹروے کے لیے بولی کا عمل آئندہ دو ماہ میں شروع ہو جائے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سیلاب: ایک ہزار جانیں ضائع‘ زرعی شعبہ کو بڑا نقصان پہنچا: احسن اقبال
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے کے لیے گورننس اور ریگولیشن سٹرکچر کو جدید بنانا ہوگا۔ جبکہ حالیہ سیلاب میں ملکی معیشت کو ابتدائی تخمینے کے مطابق 822 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ ایک ہزار سے زیادہ جانیں ضائع ہوئیں۔ نقصانات کی ابتدائی تخمینے کی رپورٹ مرتب کرکے وزیراعظم کو بھجوائی ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ماہانہ ترقیاتی اپ ڈیٹ اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی ابتدائی تخمینہ رپورٹ سے خطاب کرتے کہا کہ حالیہ سیلاب سے بہت تباہی ہوئی ہے۔ سب سے زیادہ زرعی شعبے میں 430 ارب روپے اور انفراسٹرکچر کو 307 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ وفاقی وزیر نے کہا پہلی سہ ماہی میں ٹیکس کولیکشن میں 12.5 فیصد، غیر ملکی ترسیلات زر میں 5.8 فیصد اضافہ ہوا۔ حکومت نے 2884 ارب روپے ٹیکس جمع کیا۔ انہوں نے کہا غزہ امن معاہدے سے پاک امریکہ تعلقات نئے سرے سے استوار ہو رہے ہیں۔ سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ بڑی کامیابی ہے۔ اب پاکستان کو تیز ترقی کی طرف لے کر جانا ہے۔