ہیری بروک نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
کراچی:
انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار بلے بازی کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 1000 رنز مکمل کرلیے۔
ہیگلے اوول میں کھیلے گئے میچ کے دوران ہیری بروک نے صرف 35 گیندوں پر 78 رنز بنائے جس میں 6 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔
دائیں ہاتھ کے بلے باز نے یہ سنگ میل اپنے 51 ویں ٹی 20 میچ میں حاصل کیا، اس کارکردگی کے ساتھ وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 1000 رنز مکمل کرنے والے انگلینڈ کے 10ویں بلے باز بن گئے۔
انگلینڈ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں سابق کپتان اور وکٹ کیپر جوز بٹلر سرفہرست ہیں جنہوں نے 143 میچوں میں 3869 رنز اسکور کیے، ایون مورگن 115 میچز میں 2458 رنز کے ساتھ دوسرے اور ایلکس ہیلز 75 میچز میں 2074 رنز بناکر تیسرے نمبر پر ہیں۔
دریں اثنا انگلینڈ نے دوسرے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو 65 رنز سے شکست دے دی۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بنائے تھے۔ فل سالٹ 85 اور ہیری بروک 78 رنز بناکر نمایاں رہے۔
ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 18 اوورز میں 171 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی، میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ ہیری بروک میچ میں لینڈ کے
پڑھیں:
مریم نواز نے کوڑے کرکٹ سے توانائی پیدا کرنے کا جامع پلان طلب کرلیا
--فائل فوٹووزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کوڑے کرکٹ سے توانائی پیدا کرنے کا جامع پلان طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صفائی کا اتنا بڑا نظام کسی معجزے سے کم نہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت ستھرا پنجاب کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جو بھی پنجاب میں گندگی پھیلائے گا وہ جرمانے کی سزا پائے گا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک قوانین کی...
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں صفائی والی گاڑیاں بھی اب ماحول دوست الیکٹرک وہیکلز ہوں گیں۔ کمرشل ایریاز اور سڑک پر کوڑا کرکٹ پھیلانے والے قانون کے شکنجے میں ہوں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ شہروں اور دیہات کی صفائی کا جامع نظام برسوں پہلے بننا چاہیے تھا، ہم نے زیرو سے آغاز کیا ہے، وقت کے ساتھ ساتھ ستھرا پنجاب پروجیکٹ میں بہتری لارہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے بھر میں ستھرا پنجاب پر عوام کی طرف سے اچھے کام کا مثبت فیڈ بیک آرہا ہے۔