ویمنز ورلڈکپ، سنسنی خیز مقابلے میں بھارت کو شکست، انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کے ایک سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلے میں انگلینڈ نے بھارت کو 4 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
بھارت کو جیت کے لیے 289 رنز کا ہدف درکار تھا، تاہم میزبان ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز ہی بنا سکی۔
بھارتی ٹیم کی جانب سے سمرتی مندھانا، ہرمنپریت کور اور دیپتی شرما نے نصف سنچریاں اسکور کیں مگر ٹیم کو فتح دلانے میں ناکام رہیں۔
اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے۔
کپتان ہیتھر نائٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 109 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، جبکہ بھارتی بولر دیپتی شرما نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔
اس کامیابی کے ساتھ انگلینڈ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے.
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ویمنز کرکٹ ورلڈکپ: مسلسل تیسری شکست پر بھارتی ٹیم سخت تنقید کی زد میں
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں مسلسل تیسری شکست پر بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم سخت تنقید کی زد میں ہے۔
انگلینڈ سے شکست کے بعد بھارتی ویمن ٹیم کا ٹاپ فور میں پہنچنا دشوار ہو گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ویمن کرکٹرز کو یکساں میچ فیس ملنے پر بھی سخت تنقید کا سامنا ہے۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی، روہت شرما اور شبمن گل سے جتوانے اور سنچری کی توقع رکھی جاتی ہے، ویمن کرکٹرز کو بھی پھر توقعات پر پورا اترنا چاہیے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کا نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کے خلاف میچ ڈو اینڈ ڈائی ہے، آسٹریلیا جنوبی افریقہ اور انگلینڈ سے مسلسل شکست ہوئی، سمریتی مندھنا اور ہرمن پریت پر تنقید کیوں نہیں ہو سکتی انہیں یکساں میچ فیس ملتی ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے 2022 میں یکساں میچ فیس دینے کا اعلان کیا تھا۔ مرد اور خواتین کرکٹرز کو ٹیسٹ کا 15 لاکھ، ون ڈے کا 6 لاکھ جبکہ ٹی ٹوئنٹی کے 3 لاکھ بھارتی روپے ملتے ہیں۔
مینز اینڈ ویمنز کے سینٹرل کنٹریکٹ میں زمین آسمان کا فرق پایا جاتا ہے، مینز کی اے پلس کیٹیگری کو 7 کروڑ بھارتی روپے سالانہ ملتے ہیں جبکہ اے کیٹیگری کو 5 کروڑ، بی کو 3 کروڑ اور سی کیٹیگری کو ایک کروڑ روپے بھارتی روپے سالانہ ملتے ہیں۔
ویمنز سینٹرل کنٹریکٹس میں اے کیٹیگری کو 50 لاکھ، بی کو 30 لاکھ اور سی کیٹیگری کو 10 لاکھ روپے بھارتی روپے سالانہ ملتے ہیں۔