سیلاب سے 40 لاکھ افراد بے گھر معاشی نقصان کا تخمینہ 822 ارب: مزمل اسلم
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
پشاور ( بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ ایک بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے زرعی نقصانات کے معاوضے ادا کر دیئے ہیں، سیلاب 2025 سے ملک بھر میں 40 لاکھ افراد بے گھر اور کل معاشی نقصان کا تخمینہ 822 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 631 ارب، خیبرپختونخوا میں 51 ارب اور سندھ میں 32 ارب روپے کے نقصانات ہوئے۔ کپاس کی 30 سے 34 لاکھ گانٹھیں اور گنے کی 13 سے 33 لاکھ ٹن پیداوار متاثر ہوئی، جبکہ چاول کی پیداوار میں 6 سے 12 لاکھ ٹن تک کمی آئی ہے۔ مزمل اسلم نے خبردار کیا کہ سیلابی نقصانات کے باعث برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافہ ہوگا، جس کے نتیجے میں ملکی جی ڈی پی میں تقریباً 1 فیصد کمی متوقع ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
محکمہ ایکسائز کا فینسی اور خصوصی نمبر پلیٹس کے بارے میں اہم فیصلہ
ویب ڈیسک :خیبرپختونخوامیں محکمہ ایکسائز نےفینسی اور خصوصی نمبر پلیٹس متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔
دستاویز کے مطابق رولز میں اس حوالے سے ترمیم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کے بعدخصوصی نمبر پلیٹس نیلامی کے ذریعے فروخت کی جائیں گی۔
فینسی نمبر پلیٹس کی فیس ڈیڑھ لاکھ روپے تک رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، مخصوص نمبر پلیٹ کی بنیادی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر ہو گی۔
دستاویز کے مطابق تین یکساں حروف اور تین یکساں اعداد پر مشتمل نمبر پلیٹ کی فیس ایک لاکھ روپے تجویز کی گئی ہے،رولز میں ترامیم پر 15 دن کے اندر شہریوں سے اعتراضات یا تجاویز طلب کی جائیں گی۔
صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین