یورپی یونین نے پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ یورو کی امداد جاری کردی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
اسلام آباد (نیٹ نیوز) یورپی یونین نے پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے 30 لاکھ یورو کی امدادی رقم جاری کردی۔ پاکستان خصوصاً پنجاب کے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں کی اس رقم سے مدد کی جائے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
یورپی یونین کے وفد کا PUWF کراچی دفتر کا دورہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
یورپی یونین کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے گزشتہ دنوں پاکستان یونائٹیڈ ورکرز فیڈریشن (PUWF) کے کراچی دفتر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فیڈریشن کی قیادت سے ملاقات کی اور پاکستان میں ٹریڈ یونین تحریک کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔
وفد نے PUWF کے صدر مختار حسین اعوان، چیئرمین وقار میمن اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل اسد میمن سے اہم ملاقات کی۔ اس دوران وفد کو پاکستان میں مزدور تنظیموں کے طریق کار، موجودہ صورتحال اور ان مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا گیا جن کا ٹریڈ یونینز کو سامنا ہے۔
صدر PUWF مختار حسین اعوان نے وفد کو بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان میں مزدور تحریک مضبوط جذبے کے ساتھ سرگرم ہے، مگر قانونی پیچیدگیاں، ملازمت کے عدم استحکام اور تنظیمی رکاوٹیں مزدور طبقے کو شدید متاثر کرتی ہیں۔ وفد نے ان کی گفتگو میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور مزدوروں کے حقوق کے لیے ان کی کاوشوں کو سراہا۔
چیئرمین PUWF وقار میمن نے گفتگو میں کہا کہ یورپی یونین کا یہ دورہ پاکستان کے مزدور طبقے کے لیے حوصلہ افزا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہماری ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ مزدوروں کی آواز حقیقت کے ساتھ عالمی سطح تک پہنچائی جائے۔ آج کا یہ رابطہ ہمارے مؤقف کی مضبوطی اور ہماری مسلسل جدوجہد کی کامیابی ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ PUWF مزدوروں کے حق کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھاتا رہے گا۔
یورپی یونین کے نمائندوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ پاکستان میں ٹریڈ یونینز کو درپیش مسائل کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے اور مزدوروں کے حقوق کے فروغ کے لیے تعاون کے امکانات کا جائزہ لیں گے۔ملاقات مثبت اور تعمیری ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جبکہ PUWF کی قیادت نے امید ظاہر کی کہ یہ بین الاقوامی رابطے مستقبل میں مزدور طبقے کے لیے نئی راہیں کھولنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔