لاہور:

آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کے ایک سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلے میں انگلینڈ نے بھارت کو 4 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

بھارت کو جیت کے لیے 289 رنز کا ہدف درکار تھا، تاہم میزبان ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز ہی بنا سکی۔

بھارتی ٹیم کی جانب سے سمرتی مندھانا، ہرمنپریت کور اور دیپتی شرما نے نصف سنچریاں اسکور کیں مگر ٹیم کو فتح دلانے میں ناکام رہیں۔

اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے۔

کپتان ہیتھر نائٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 109 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، جبکہ بھارتی بولر دیپتی شرما نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔

اس کامیابی کے ساتھ انگلینڈ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

یہ بہت ہی سنگین موضوع ہے کہ ملک میں "بی ایل او" کی جان جارہی ہے، کانگریس

کانگریس کی جنرل سکریٹری نے کہا کہ ہم آلودگی، ایس آئی آر اور کئی دیگر اہم موضوعات پر ایوان میں بحث کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن مودی حکومت کسی بھی موضوع پر بحث کیلئے راضی نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی مختلف ریاستوں میں جاری ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے خلاف کانگریس سڑک اور پارلیمنٹ دونوں جگہ آواز اٹھاتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ کانگریس کے سرکردہ لیڈران آج پارلیمنٹ احاطہ میں ایس آئی آر کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے نظر آئے اور پھر راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر ملکارجن کھڑگے نے ایس آئی آر معاملہ پر اپنی تشویش ظاہر کرتے ہوئے بحث کرانے کا زوردار مطالبہ رکھا۔ کانگریس کمیٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے نے اس بارے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اہم جانکاری دیتے ہوئے لکھا ہے کہ آج ہم نے رول 267 کے تحت جو نوٹس دیا ہے، ایوان میں اس کا مقصد بتایا جانا چاہیئے، یہ روایت رہی ہے لیکن اچانک ایسا ہوگیا ہے کہ جو رکن نوٹس دیتے ہیں، نہ ان کا نام پڑھا جاتا ہے اور نہ ہی نوٹس کا موضوع پڑھا جاتا ہے۔

بعد ازاں ایس آئی آر کا ذکر کرتے ہوئے وہ لکھتے ہیں ہماری اپیل ہے کہ ایس آئی آر پر فوری بحث ہونی چاہیئے، یہ بہت ہی سنگین موضوع ہے، کیونکہ ملک میں بی ایل او کی جان جا رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایس آئی آر پر بحث ملک، عوام اور جمہوریت کے مفاد میں ہے، ہم سبھی حکومت کے ساتھ اس موضوع پر بحث کرنے کو تیار ہیں۔ اس سے قبل کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پارلیمنٹ احاطہ میں میڈیا اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم آلودگی، ایس آئی آر اور کئی دیگر اہم موضوعات پر ایوان میں بحث کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن حکومت کسی بھی موضوع پر بحث کے لئے راضی نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پچھلے پارلیمانی اجلاس سے بحث کا مطالبہ کر رہے ہیں، لیکن حکومت بات کرنے کو راضی ہی نہیں ہے، ایوان اس طرح نہیں چلتا ہے۔ ایس آئی آر معاملہ پر اپنی تشویش ظاہر کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ لوگوں کے ووٹ کاٹے جا رہے ہیں، "ووٹ چوری" ہو رہی ہے لیکن حکومت چاہتی ہے کہ ہم خاموش رہیں۔ بھارتی وزیراعظم تو یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ موسم کا مزہ لیجیئے۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں بحث کی اہمیت ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایوان جمہوریت کا مندر ہے، یہاں بحث ہونی چاہیئے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں سی سی ڈی کے مقابلے، 4منشیات فروش ہلاک
  • ایشیز: دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹاس جیت کر آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ جاری
  • جنوبی افریقا نے بھارت کو 4وکٹوں سے شکست دے دی
  • جنوبی افریقہ نے بھارت کو شکست دے کر ون ڈے سیریز برابر کردی
  • بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ، اسلام آباد نے فائنل میں پشاور کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی
  • ویمنز نیشنز لیگ فائنل: اسپین نے جرمنی کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا
  • امریکی ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپے کی قدر میں تاریخی زوال
  • یہ بہت ہی سنگین موضوع ہے کہ ملک میں "بی ایل او" کی جان جارہی ہے، کانگریس
  • سکھر،ایک سال میں تینوں اضلاع میں 547 پولیس مقابلے ہوئے
  • آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا کر اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اپنے نام کر لیا