الاسکا میں 6.0 شدت کا خوفناک زلزلہ، اینکریج شہر چند سیکنڈ میں لرز اُٹھا
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
ANCHORAGE, ALASKA:
امریکا کی ریاست الاسکا میں 6.0 شدت کے طاقتور زلزلے نے اینکریج شہر سمیت کئی علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ سسٹینا کے علاقے میں 69 کلومیٹر گہرائی میں آیا، جبکہ مرکز اینکریج سے تقریباً 12 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔
زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجکر 11 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد شہری خوف کے باعث گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
الاسکا ٹرانسپورٹیشن ڈپارٹمنٹ نے ہائی ویز، ایئرپورٹس، پلوں اور سرنگوں کی ہنگامی جانچ شروع کر دی ہے۔
حکام کے مطابق اب تک کسی جانی نقصان یا بڑے مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، اور سفر میں رکاوٹوں کا بھی امکان کم ہے۔
امریکی نیشنل سونامی وارننگ سینٹر نے ابتدائی معلومات کی بنیاد پر یہ واضح کیا ہے کہ سونامی کا کوئی خطرہ نہیں۔
یاد رہے کہ الاسکا کی تاریخ کا سب سے بڑا زلزلہ 27 مارچ 1964 کو آیا تھا، جب 9.
حکام صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں، جبکہ آفٹر شاکس کا امکان مسترد نہیں کیا گیا ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ہانگ کانگ، کثیرالمنزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 4افراد ہلاک، درجنوں زخمی
تائے پو(ویب ڈیسک) ہانگ کانگ کے علاقے میں کثیرالمنزلہ رہائشی عمارت میں خوفناک آگ لگ گئی۔رہائشی عمارت میں بھڑکنے والی آگ نے تین ٹاورز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر فائٹر سمیت 4 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق درجنوں افراد متاثرہ عمارتوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔
فائر بریگیڈ کا عملہ ایک گھنٹے سے زائد آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ تعمیراتی مقاصد کیلئے عمارت کے گرد لگے لکڑی کے جنگلے میں بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔