Nawaiwaqt:
2025-12-04@20:56:37 GMT

قومی کرکٹر صہیب مقصود بڑے فراڈ کا شکار بن گئے

اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT

قومی کرکٹر صہیب مقصود بڑے فراڈ کا شکار بن گئے

قومی کرکٹر صہیب مقصود کے ساتھ کار شو روم کے مالک نے مبینہ طور پر بڑا فراڈ کردیا۔ کرکٹر کے مطابق ان کی قیمتی گاڑی ان کی اجازت اور اصل کاغذات کے بغیر فروخت کردی گئی۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں صہیب مقصود نے بتایا کہ ان کی گاڑی جس کی مالیت تقریباً 1 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے شوروم مالک نے فروخت کردی جبکہ اصل کاغذات اب بھی ان کے پاس موجود ہیں۔صہیب مقصود کے مطابق دھوکے باز نے انہیں بدلے میں ایک ایسی گاڑی دی جس کے کاغذات جعلی نکلے اور اس کے ساتھ ساتھ ان سے مزید 70 لاکھ روپے بھی ہتھیا لیے۔کرکٹر نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، پنجاب پولیس اور دیگر حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس واقعے کی شفاف تحقیقات کرائیں اور ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سزا دیں۔صہیب مقصود نے مزید بتایا کہ آٹھ ماہ بعد انہیں اپنی گمشدہ گاڑی لاہور کے ایک گھر میں ملی لیکن جب انہوں نے اسے واپس لینے کی کوشش کی تو وہاں موجود شخص نے دعویٰ کیا کہ اس نے گاڑی خریدی ہے اور پولیس بھی اسے واپس نہیں لے جا سکتی۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایک قومی کھلاڑی کے ساتھ ایسا فراڈ ہو سکتا ہے تو عام شہری کس حد تک غیر محفوظ ہوں گے۔ سوشل میڈیا صارفین نے صہیب مقصود سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: صہیب مقصود

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ کی اہم شخصیت کے بیٹے  کی تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے دو لڑکیاں جاں بحق

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد :وفاقی دارالحکومت میں تیز رفتار گاڑی نے الیکٹرک اسکوٹی پر جانے والی دو نوجوان لڑکیوں کی جان لے لی، المناک حادثہ گزشتہ رات تھانہ سیکریٹریٹ کی حدود میں پیش آیا، جہاں وی ایٹ گاڑی کی ٹکر سے دونوں لڑکیاں موقع پر ہی دم توڑ گئیں،  جاں بحق ہونے والی  لڑکیوں  کی عمریں 25 اور 27 برس تھیں جن میں سے ایک این سی اے میں انٹیریئر ڈیزائنر کے طور پر کام کر رہی تھی۔

پولیس کے مطابق حادثے کی ذمہ داری ابو ذر ولد محمد آصف پر عائد کی گئی ہے جو مبینہ طور پر اسلام آباد ہائیکورٹ کی ایک اہم شخصیت کا کم عمر بیٹا ہے، اس کی تاریخ پیدائش جولائی 2009 ہے، یعنی ملزم ڈرائیونگ کے لیے قانونی عمر کو بھی پورا نہیں کرتا جبکہ اس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی موجود نہیں تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق گاڑی انتہائی تیز رفتاری سے آ رہی تھی اور ٹکر اتنی شدید تھی کہ اسکوٹی کئی فٹ دور جا گری،  تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت ملزم سوشل میڈیا ایپ پر ویڈیو بنا رہا تھا، جس کے سبب اس کی توجہ سڑک سے ہٹ گئی۔

پولیس نے موقع سے گاڑی تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا اور بعدازاں اسے مقامی عدالت میں پیش کیا گیا،  تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزم کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ طلب کیا، تاہم عدالت نے چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا ہے۔

ریمانڈ درخواست کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے لاپرواہی اور تیز رفتاری کے باعث اسکوٹی کو ٹکر ماری، حادثے کے فوراً بعد ملزم نے اپنا موبائل فون پھینک دیا، جسے برآمد کرنا ضروری ہے تاکہ حادثے سے قبل بنائی گئی ویڈیو اور دیگر شواہد حاصل کیے جا سکیں۔

پولیس کے مطابق ملزم کی عمر کے تعین کے لیے میڈیکل ٹیسٹ بھی کرایا جائے گا جبکہ حادثے کی جگہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جائے گی تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ واقعے کے وقت ملزم اکیلا تھا یا گاڑی میں کوئی اور بھی موجود تھا۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • نیواڈا میں 5.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے، عوام خوف و ہراس کا شکار
  • مسلم ممالک مظلوم فلسطینی قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں، علامہ مقصود ڈومکی
  • آئی سی سی ٹی20 آل راؤنڈر رینکنگ میں نمبر ون پاکستانی کرکٹر کون؟
  • شدید موسمیاتی چیلنجز، بلوچستان کے بیشتر اضلاع خشک سالی کا شکار
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کی اہم شخصیت کے بیٹے  کی تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے دو لڑکیاں جاں بحق
  • اسلام آباد میں اہم شخصیت کے کم عمر بیٹے نے گاڑی سے 2 لڑکیوں کو کچل دیا
  • اسلام آباد: اہم شخصیت کے کم عمر بیٹے کی کار سے ٹکر، 2 نوجوان لڑکیاں جاں بحق
  • سابق کپتان معین خان سوشل میڈیا کی غیر ذمہ داری کا شکار ہوگئے، انتقال کی جھوٹی خبر وائرل
  • بنوں: میرانشاہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر حملہ، 3 ہلاک، 3 زخمی
  • بلوچستان شدید موسمیاتی چیلنجز کا شکار