آزاد کشمیر: سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا، مزید 2 وزراء مستعفی
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
آزاد کشمیر میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا،وزیر خزانہ عبدالماجد خان اور وزیر خوراک چوہدری اکبر ابراہیم بھی مستعفی ہوگئے۔وزراء نے حکومت پر آئین شکنی اور مالی بے ضابطگیوں کا الزام لگا دیا۔عبدالماجد خان کا کہنا تھا کہ مہاجرینِ مقیمِ پاکستان کے حقوق غصب کیے گئے.حکومت نے نفرت انگیز بیانیہ فروغ دیا. ریاستی وحدت کو نقصان پہنچا۔ترقیاتی فنڈز سیاسی وفاداریاں خریدنے پر خرچ کیے گئے.
یاد رہے وزیر خزانہ عبد الماجد خان اور وزیر خوراک چودھری اکبر ابراہیم نے گزشتہ روز تحریری استعفے وزیر اعظم چودھری انوار الحق کو بھیج د ئیے تھے۔دونوں وزرا نے اپنے استعفوں میں لکھا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ وہ مہاجرین کے منتخب نمائندے ہیں جو پاکستان بھر میں آباد ہیں ۔انہوں نے کہا عوامی ایکشن کمیٹی کی طرف سے نشستوں کی مخالفت پر وہ وزارتوں سے مستعفی ہو رہے ہیں. مہاجرین کے لئے آئینی طور پر مختص 12 نشستوں کو ختم کرنے کے غیر منصفانہ اور بے بنیاد مطالبے کی سختی سے مخالفت کرتے رہیں گے ۔
یاد رہے اس سے قبل وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید شاہ نے بھی استعفیٰ دیا تھا .اس طرح اب مستعفی ہونے والے وزرا کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.