آزاد کشمیر کے مزید 2 وزراء حکومت سے علیحدہ‘ وزیراعظم چودھری انوار الحق پر سنگین الزامات
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
مظفرآباد (نامہ نگار) وزیر خزانہ آزاد کشمیر عبدالماجد خان اور وزیر خوراک چوہدری اکبر ابراہیم نے حکومت سے علحیدگی کا اعلان کر دیا اور وزیر اعظم آزاد کشمیر پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ مہاجرینِ مقیمِ پاکستان کے حقوق غصب کئے گئے ہیں۔ وزراء نے مرکزی ایوانِ صحافت مظفرآباد میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت پر سنگین نوعیت کے سیاسی، آئینی، مالی اور انتظامی الزامات عائد کیے اور مؤقف اختیار کیا کہ موجودہ حکومت نے مہاجرینِ مقیمِ پاکستان کے آئینی حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے، نفرت انگیز بیانیہ فروغ دیا ہے، اور ریاستی وحدت کو نقصان پہنچایا ہے۔ عبدالماجد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ ایک سال سے ریاست میں ایک خطرناک اور منظم نفرت انگیز بیانیہ تشکیل دیا گیا، جس کا مقصد ''مہاجرینِ مقیمِ پاکستان اور مقامی شہریوں '' کے درمیان تفریق پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا یہ پہلی بار ہے کہ ریاست کے اندر نفرت کو بنیاد بنا کر سیاست کی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر مہاجرین کو ہدف بنایا گیا، انہیں غدار اور لوٹ مار کرنے والا قرار دیا گیا۔ حکومت نے ترقیاتی بجٹ کو مخصوص مقاصد کے لیے استعمال کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں ڈینگی نوجوان کی جان نگل گیا، سینکڑوں افراد متاثر
ذرائع کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مزید 74 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3075 تک پہنچ گئی۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ ایک شہری جان کی بازی ہار گیا۔ ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹر فاروق اعوان نے کہا کہ ڈینگی کنٹرول روم نے متاثرہ شخص کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے، مظفرآباد کے ہسپتال میں زیر علاج مریض ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے جاں بحق ہوا۔ انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 74 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3075 تک پہنچ گئی۔ دوسری جانب ڈینگی کنٹرول روم سے ملنے والے اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ مظفرآباد میں 2257، باغ 124 جبکہ میرپور میں 565، جہلم ویلی 16، نیلم 33، سدھنوتی 3، حویلی 6 جب کہ پونچھ ضلع میں 42 کیسز رپورٹ ہوئے۔ علاوہ ازیں ضلع کوٹلی 17 اور بھمبر میں بھی 12 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، مختلف ہسپتالوں میں 22 مریض زیر علاج ہیں، مزید 417 مریض ریکوری کے بعد گھر شفٹ کر دیے گے۔