وزیرِ اعظم شہباز شریف شرم الشیخ امن سربراہی اجلاس کے لیے روانہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی دعوت پر شرم الشیخ روانہ ہوگئے، جہاں وہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے منعقدہ شرم الشیخ امن سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں:عام آدمی کے لیے آسان ٹیکس نظام، وزیرِاعظم شہباز شریف نے خصوصی ہدایات جاری کردیں
وزیرِ اعظم کے ہمراہ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار اور وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ بھی موجود ہیں۔ اجلاس میں امریکی صدر، مصری صدر، امیرِ قطر، ترکیہ کے صدر اور دیگر عالمی رہنما بھی شریک ہوں گے۔
مزید پڑھیں:غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب، وزیراعظم شہباز شریف کل مصر روانہ ہوں گے
اجلاس کے دوران غزہ امن معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے، جس کا مقصد جنگ بندی، فلسطینی عوام کے تحفظ اور غزہ کی تعمیرِ نو کے اقدامات کو آگے بڑھانا ہے۔
وزیرِ اعظم کی شرکت پاکستان کے فلسطینیوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت اور مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے اس کے مؤقف کی عکاسی کرتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
شرم الشیخ شہباز شریف غزہ امن معاہدہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: شرم الشیخ شہباز شریف غزہ امن معاہدہ شہباز شریف شرم الشیخ کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات
سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ہوئی ۔
نو منتخب اراکین قومی اسمبلی میں بابر نواز، بلال فاروق تارڑ ، بلال بدر، راجہ دانیال، حافظ نعمان ، چوہدری طفیل جٹ اور محمود قادر شامل تھے،وزیراعظم نے نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کو ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔وزیراعظم کی نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
راکھ کا بادل پاکستان آ گیا، پروازوں کو خطرہ لاحق، سرکاری الرٹ آگیا
وزیراعظم نے کہا ضمنی انتخابات میں کامیابی، قائد میاں محمد نواز شریف کے ویژن، انکی بے مثال قیادت اور پارٹی کارکنان کی محنت کی بدولت حاصل ہوئی۔ضمنی انتخابات میں کامیابی وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی صوبے کی عوام کی خوشحالی و ترقی کیلئے ان کی محنت پر عوام کے اعتماد کی عکاسی ہے۔
امید ہے آپ اپنے حلقے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے دل جمعی سے کام کریں گے ۔میں یہ بھی امید کرتا ہوں کہ آپ قومی اسمبلی میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے قانون سازی میں بھرپور شریک ہوں گے اور اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔
گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس خان لغاری بھی موجود تھے۔