جنگی بندی معاہدہ، مصر اور امریکی صدر کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف شرم الشیخ کا دورہ کرینگے
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
جنگی بندی معاہدہ، مصر اور امریکی صدر کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف شرم الشیخ کا دورہ کرینگے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف 13 اکتوبر کو مصر کے شہر شرم الشیخ کا دورہ کریں گے، جہاں وہ غزہ میں جاری سنگین انسانی بحران کے خاتمے اور امن معاہدے کے دستخطوں کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سمیت اعلی حکومتی وزرا بھی ہوں گے۔
پی ایم ہاوس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شرم الشیخ امن کانفرنس ان سفارتی کوششوں کا تسلسل ہے جو گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں شروع ہوئیں۔23 ستمبر 2025 کو وزیراعظم پاکستان نے مصر، اردن، قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا اور ترکیہ کے سربراہان کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں غزہ میں امن کے قیام کے لیے مشترکہ اقدامات پر غور کیا تھا۔ان ممالک نے ایک مشترکہ اعلامیہ میں صدر ٹرمپ کی امن کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے، امریکہ کے ساتھ مل کر جامع اور دیرپا جنگ بندی، انسانی امداد کی فراہمی اور غزہ میں امن و استحکام کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعظم کی شرم الشریخ امن کانفرنس میں شرکت پاکستان کے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور ان کے جائز و منصفانہ موقف کی طویل المدتی اور غیر متزلزل حمایت کا مظہر ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو امید ہے کہ شرم الشیخ امن کانفرنس کے نتائج سے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا، فلسطینی شہریوں کے تحفظ، بے گھر ہونے والے افراد کی واپسی، قیدیوں کی رہائی، انسانی امداد کی فراہمی اور غزہ کی تعمیر نو کے لیے راہ ہموار ہوگی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو یہ بھی توقع ہے کہ یہ کوششیں ایک قابلِ اعتماد سیاسی عمل کو آگے بڑھائیں گی، جس کا مقصد القدس الشریف کو دارالحکومت بنا کر 1967 سے قبل کی سرحدوں کے مطابق آزاد، خودمختار اور متصل ریاستِ فلسطین کے قیام کو یقینی بنانا ہے، جیسا کہ متعلقہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور عرب امن منصوبے میں درج ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا ہنر جانتا ہے، سینئرصوبائی وزیر شرجیل میمن پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا ہنر جانتا ہے، سینئرصوبائی وزیر شرجیل میمن سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر عبدالکریم العیسی اہم دورہ پر پاکستان پہنچ گئے عوام کے جان و مال کا تحفظ، دہشتگردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم افغان چوکی پر قبضہ کرنے والے پاک فوج کے جوان کا لہو گرما دینے والا پیغام وائرل افغان حکومت اپنی سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کیخلاف ٹھوس کارروائی کرے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا مطالبہ پاکستان نے افغان قوم کی ہر مشکل میں مدد کی، جواب میں کبھی خیر نہیں ملی، سابق وفاقی وزیر سعد رفیقCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شرم الشیخ
پڑھیں:
ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔