—فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا۔

افغانستان کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں اشتعال انگیزی پر وزیراعظم نے شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے بھرپور اور مؤثر کارروائی پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے، فیلڈ مارشل کی بےباک قیادت میں پاک فوج نے افغانستان کو بھرپور جواب دیا۔

یہ بھی پڑھیے قبضے میں لی گئی افغان پوسٹ پر طالبان سپاہی کی پاک فوج کے سامنے سرنڈر کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی پاکستان پر حملوں کیلئے استعمال ہونے والی 19 افغان پوسٹیں تباہ، کئی افغان طالبان ہلاک، پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا

انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے افغانستان کی متعدد پوسٹس کو تباہ کر کے ان کو پسپائی پر مجبور کیا، ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا، ہمارا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، ہم ملک کے چپے چپے کا دفاع کرنا خوب جانتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے ہمیشہ ہر قسم کی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے، پوری قوم پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان نے کئی بار افغانستان کو وہاں موجود فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی معلومات دیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں کرنے والوں کی معلومات دی گئیں، دہشت گرد تنظیموں کو افغانستان میں موجود عناصر کی حمایت حاصل ہے، توقع ہے افغان حکومت یقینی بنائے گی کہ اس کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: شہباز شریف پاکستان کے پاک فوج کہ پاک

پڑھیں:

’دفاع وطن کے لیے قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے‘، وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے جاتی امرا میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور صدر نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں ملکی اور خارجی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ’ پاکستان اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر حد تک جائے گا‘، صدر اور وزیراعظم کا افغان جارحیت پر سخت ردِعمل

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔

وزیراعظم نے نواز شریف کو اپنے حالیہ دورہ ملائیشیا کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔

شہباز شریف نے گفتگو کے دوران بتایا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تعلقات خاص طور پر معاشی میدان میں نمایاں طور پر مضبوط ہو رہے ہیں اور باہمی تعاون نئی بلندیوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے اپنے آئندہ دورہ مصر کے حوالے سے بھی نواز شریف کو بریفنگ دی۔

علاوہ ازیں شرکا نے افغانستان کی جانب سے حالیہ اشتعال انگیزی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر پاکستان کی مسلح افواج کے مؤثر اور بھرپور ردعمل کو سراہا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیاکہ پاکستان کے دفاع اور سلامتی کے لیے پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ متحد ہو کر کھڑی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پاک افغان کشیدگی تفصیلی مشاورت شہباز شریف نواز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • نوازشریف سے ملاقات: دفاع پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، دہشتگرد افغان سرزمین استعمال کر رہے ہیں: وزیراعظم
  • پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، وزیراعظم
  • دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں
  • پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور موثر جواب دیا جائیگا ، وزیراعظم
  • پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر، دفاع وطن پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف
  • دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں، ہراشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا،وزیراعظم
  • ’دفاع وطن کے لیے قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے‘، وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات
  • پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاک فوج نے افغانستان کو بھرپور جواب دیا;وزیراعظم
  • بھارت کوئی ایڈونچر کرےگا لیکن اس بار جواب پہلے سے زیادہ طاقت سے ملے گا، وزیر دفاع نے واضح کردیا