Jasarat News:
2025-12-02@16:33:28 GMT

انوار الحق کو وزارت عظمیٰ سے ہٹانے کا فیصلہ روک دیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولاکوٹ (آن لائن) وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر چودھری انوار الحق کو وزارت عظمیٰ سے ہٹانے کا فیصلہ روک دیا گیاانوار الحق چودھری کو نہ ہٹانے کا فیصلہ صدر مملکت آصف زرداری سے اسپیکر قانون ساز اسمبلی چودھری لطیف اکبر، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس
چغتائی اور زرداری ہاو¿س اسلام آباد کے انچارج چودھری ریاض آرائیں سے ہوئی ملاقاتوں کے بعد کیا گیا۔ ذرائع کے مطا بق انوار الحق چودھری دسمبر میں اپنے گروپ سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔ وزیر اعظم انوار الحق بقیہ مدت تک وزارت عظمیٰ پر متمکن رہیں گے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر سمیت 17 سے زائد اراکین اسمبلی پیپلز پارٹی کا حصہ بننے کے لیے ٹکٹ مشروط کے ساتھ معاملات طے ہوگئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت مختصر مدت کے بجائے فریش مینڈیٹ کے ساتھ اگلی حکومت بنانے کی خواہاں ہے۔ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں تحریک انصاف فارورڈ بلاک، نون لیگ کے اراکین اسمبلی کے ساتھ ن لیگ تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس کے بعض سابق ٹکٹ ہولڈرز بھی پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر شامل ہوں گے۔

 

خبر ایجنسی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی انوار الحق

پڑھیں:

پیپلز پارٹی قبضہ مافیا ‘ سندھ حکومت کرپشن ‘ نا اہلی و لوٹ مار کا بدترین شاہکار بن چکی ‘حافظ نعیم الرحمن

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251202-01-18
کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نورِ حق میںامیر کراچی منعم ظفر خان و دیگر رہنمائوں کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک قبضہ مافیا ، سندھ حکومت کرپشن ، نا اہلی اور لوٹ مار کا بدترین شاہکار بن چکی ہے اور اس کے سرپرست وہ لوگ ہیں جن کو اپنی مرضی کی ترامیم اور قانون سازی کرنی اور استثنا حاصل کرنے ہوتے ہیں ، کراچی صوبے کے بجٹ کا 98فیصد حصہ فراہم کرتا ہے لیکن اس شہر اور عوام کا کوئی پُر سان حال نہیں ، سندھ حکومت گزشتہ 15برس میں کراچی کے 3360ارب روپے کھا چکی ہے ، صوبوں اور انتظامی یونٹس بنانے کی بحثیں چھیڑ کر عوام کو لڑایا جاتا ہے ، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کی نورا کشتی چل رہی ہے ، ایم کیو ایم بتائے جب سندھ حکومت ، کراچی کے اداروں ، اختیارات و وسائل پر قبضہ کر رہی تھی تو وہ اس جرم میں شریک اور وڈیروں و جاگیرداروں کے ساتھ کیوں کھڑی تھی ؟ مصطفی کمال کے دور میں آکٹرائے ضلع ٹیکس کے ہسٹوریکل شیئر کی کلاز کو ہی ختم کر دیا گیا تھا ، ہمارا مطالبہ ہے کہ بلدیاتی حکومتوں کو باقاعدہ شہری حکومتوں کا درجہ اور آئین میں تحفظ دیا جائے ، آرٹیکل 140-Aمیں موجود ہے کہ تمام مالیاتی ،سیاسی ،انتظامی اختیارات مقامی حکومتوں کو منتقل کیے جائیں ، بلاول زرداری کو آئین کے ساتھ کھلواڑ کرنے میں تو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا لیکن وہ 18ویں ترمیم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کو بہت بڑا مسئلہ سمجھتے ہیں وہ بتائیں 18ویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کو اختیارات تو مل گئے ہیں لیکن پی ایف سی ایوارڈ کیوں جاری نہیں کیا جاتا ؟ پنجاب کا بلدیاتی ایکٹ کالا قانون ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں ،7دسمبر کو پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں بھر پور احتجاج اور آئندہ کا لائحہ عمل دیا جائے گا ۔ نواز لیگ بادشاہ سلامت کی طرح حکمرانی کررہی ہے ، عوام سے براہ ِ راست یوسی چیئر مین منتخب کرنے تک کے اختیارات لے لینا عوای مینڈیٹ کی توہین ہے ، جماعت اسلامی کا نعرہ’’ عوام کو اختیار دو‘‘ ہے اور ’’بدل دو نظام تحریک‘‘ عوام کو اختیار دلانے کی تحریک ہے ، مقامی حکومتوں کے قیام اور ان کو بااختیار بنانے کی تحریک کو تیز تر کریں گے ،جماعت اسلامی منصورہ لاہور میں اسلامی تحریکوں کا انٹر نیشنل سیکرٹریٹ بنا رہی ہے ، ٹرمپ کے کہنے پر غزہ میں اپنی فوج بھیجنے کی سخت مخالفت اور مزاحمت کریں گے ، اسحاق ڈار اپنی فوج غزہ نہ بھیجنے کا واضح اور دو ٹوک اعلان کریں ،پاکستان میں حماس کے دفاتر قائم کیے جائیں ۔ حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا ہے کہ ریڈ لائن کے نام پر اہل کراچی کی صحت اور جانوں سے کھیلا جارہا ہے ، اس پر ابھی تک 30فیصد بھی کام مکمل نہیں ہواہے ، دھول مٹی اڑرہی ہے ، کوئی متبادل راستے فراہم نہیں کیے گئے ،اگر یہ بی آر ٹی بن بھی گئی تو بھی عوام کے لیے مشکلات کا باعث بنی رہے گی کیونکہ اس پروجیکٹ کے ڈیزائن میں خرابی ہے ،ہمارا مطالبہ ہے کہ اس پروجیکٹ کوختم کیا جائے اور یونیورسٹی روڈ کو ازسر نو بحال کیاجائے ، تاکہ لوگ سکون کا سانس لے سکیں ، انہوںنے کہا کہ سندھ حکومت اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کے لیے تیار نہیں ،ٹائونز کو فنڈز فراہم نہیں کیے جاتے ، اس کے باوجود جب جماعت اسلامی تھوڑے تھوڑے وسائل سے ٹائونز میں کام کراتی ہے تو قبضہ میئر فرماتے ہیں کہ یہ پیسے کہاں سے آئے ؟ مرتضیٰ وہاب صاحب یہ پیسے اہل کراچی کے ٹیکسوں کے پیسے ہیں ، انہوں نے کہا کہ میں ڈاکٹر فواد اور جماعت اسلامی کے دیگر ذمے داران کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے گلشن اقبال میں ایک عام شہری کے گھر پر قبضے کی کوشش ناکام بنائی ہے ،پیپلز پارٹی نے کرمنالوجی میں پی ایچ ڈی کیا ہوا ہے ، وکلا کی چندکالی بھیڑوں کے ساتھ مل کر قبضے کا دھندا چلا یا جا رہا ہے ، فرضی دستاویزات پر گھروں پر قبضہ کیا جارہا ہے ، جنرل عاصم منیر نے ایک ڈیڑھ سال پہلے کہا تھا کہ ہم سسٹم کا خاتمہ کریں گے اور اسی عرصے میں آصف علی زرداری صدر بھی بن چکے ہیں اور ان کو استثنا بھی حاصل ہوچکا ہے ،کراچی کے کسی بھی شہری کے گھر میں اگر قبضے کی کوشش ہوگی تو جماعت اسلامی اس کے آگے دیوار بن کر کھڑی ہوجائے گی ، ہم نے اس حوالے سے باقاعدہ ایک سیل قائم کردیا ہے ، اب قبضہ گیروں کے خلاف عوامی مزاحمت کی جائے گی ، قانون نافذ کرنے والے ادارے قبضہ گیروں کو لگام دیں ، ہم اہل کراچی سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ جماعت اسلامی کی عوامی کمیٹیوں کا حصہ بنیں ، ہم سب مل کر اپنا دفاع کریں گے، انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں بھی ایک طرح کا قبضہ سسٹم موجود ہے ، کسانوں کی زمینوں پر قبضہ کرلیا جاتاہے ، جب سیلاب آیا تو راوی کے ساتھ جعلی سوسائٹیز بنی ہوئی تھیں ، ہم اس پورے سسٹم میں عوام کی ترجمانی کریں گے ، پورے ملک میں جہاں کسی زمین پر قبضہ ہوگا جماعت اسلامی عوام کے ساتھ مل کر مظلوم کے ساتھ کھڑی ہوگی ، میں ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں سے یہ سوال کرتا ہوں کہ یہ کیسی ووٹ کی عزت ہے کہ عوام کو ان کا حق ہی نہیں دے رہے ، ساری اتھاریٹیز کو اپنے قبضے میں لیا ہوا ہے ، صورتحال یہ ہے کہ لاہور جیسے شہر کا یہ حال ہے اس کو ن لیگ نے ایک ٹائون کا اسٹیٹس دے دیا ہے ، اب جو بھی چیئرمین ہوگا وہ صرف لاہور ٹائون کا چیئر مین ہوگا ، ان کی سوچ یہ ہے کہ یہ کسی کو بھی بااختیار نہیں دیکھنا چاہتے ، ن لیگ جمہوریت کے ج کے نقطے سے واقف نہیں ہیں ، پوری پارٹی ایک خاندان کے قبضے میں ہے ، سیاسی جماعتوں میں سوائے جماعت اسلامی کے کہیں الیکشن نہیں ہوتا ،مینار پاکستان پر جماعت اسلامی کے اجتماع عام میں اہل کراچی نے بھرپورطریقے سے شرکت کی ، میںکراچی سمیت پورے ملک کی عوام کو اجتماع عام میں بھرپورانداز میں شریک ہونے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ جس نے فلسطین کو تباہ کرنے کے لیے اسرائیل کوتمام تر امداد فراہم کی اسے ہمارے حکمران سیلوٹ پیش کررہے ہیں، ہمارے 80 ہزار فلسطینی بھائیوں کے قاتل کوسیلوٹ کرنا ذہنی غلامی ہے ، 1940میں قرارداد پاکستان کے ساتھ ساتھ قرارداد فلسطین پیش ہوئی تھی، قائد اعظم نے اسرائیل کوتسلیم نہ کرنے کا اعلان کیا، پاکستان نے ہمیشہ اسرائیل کی کھل کر مخالفت کی ہے ،لیکن اب صورتحال ٹرمپ کے کہنے پر غزہ میں پاکستانی افواج کو بھیجنے کے لیے تیار ہے،جماعت اسلامی ایسے ہر اقدام کی مخالفت کرتی ہے ، یہ پاکستانی فوج ،عوام اور اس کے اصول موقف کے ساتھ ظلم ہوگا، افواج پاکستان فلسطینیوں کو غیر مسلح کرنے کے لیے نہیں بنی ہے ، فلسطین کے مسئلے کاایک ہی حل ہے اور وہ ہے آزاد فلسطینی ریاست، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق حماس ایک قانونی اور جمہوری فورس ہے ، امریکا دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے ، پریس کانفرنس میںامیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، نائب امیر کراچی مسلم پرویز ، جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق،ٹائون چیئر مین گلشن اقبال ڈاکٹر فواد احمد ، جناح ٹائون چیئر مین رضوان عبد السمیع،سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری بھی موجود تھے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن ادارہ نورحق کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • عمران خان سے ملاقات کی اجازت، ڈاکٹر عظمیٰ خانم اڈیالہ جیل روانہ
  • کشمیر کے ساتھ کھڑا ہونا ہر ایک کا اخلاقی فرض اور مشترکہ ذمہ داری ہے، مقررین کانفرنس
  • پیپلز پارٹی قبضہ مافیا ‘ سندھ حکومت کرپشن ‘ نا اہلی و لوٹ مار کا بدترین شاہکار بن چکی ‘حافظ نعیم الرحمن
  • پیپلز پارٹی کا 58واں یوم تاسیس، کراچی میں جلسہ عام، بلاول بھٹو زرداری کا خطاب
  • آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کے بعد مسلم لیگ ن اپوزیشن لیڈر بنانے کے لیے متحرک
  • آزاد کشمیر: مسلم لیگ ن کا اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ
  • مسلم لیگ نے آزاد کشمیر اسمبلی کیلئے قائد حزب اختلاف نامزد کردیا
  • بھارتی فوج کشمیریوں پر بربریت کے پہاڑ توڑ رہی ہے: وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور
  • یوم  تاسیس آج  ، شہید  بھٹو  ، بے نطیر نے جمہوریت  کی ‘ صدر 
  • بلاول بھٹو کا اسرائیل کو بھی تسلیم کرنے کیلئے دو ریاستی حل کیلئے فیصلہ کن اقدامات پر زور