Islam Times:
2026-07-24@09:01:51 GMT

دفعہ 370 کی بحالی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، عمر عبداللہ

اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT

دفعہ 370 کی بحالی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، عمر عبداللہ

وزیراعلٰی نے اس بات پر زور دیا کہ انکی پارٹی کشمیری عوام کے حقوق، وقار اور شناخت کے تحفظ کیساتھ ساتھ تمام خطوں میں برابر کی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے پُرعزم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے آج کولگام کا دورہ کیا اور اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کی۔ اس دوران عمر عبداللہ نے نیشنل کانفرنس کے منشور "وقار، شناخت اور ترقی" کے لئے کئے گئے وعدوں کو دہراتے ہوئے کہا کہ پارٹی جموں و کشمیر اسمبلی کی جانب سے 2000ء میں منظور شدہ خودمختاری قرارداد کے مکمل نفاذ کے لئے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی آرٹیکل 370 اور 35A کے ساتھ ساتھ ریاستی درجہ کو 5 اگست 2019ء سے پہلے کی حیثیت پر بحال کرنے کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ جب ان کی پارٹی کو مکمل اختیار حاصل ہوگا تو کووڈ-19 کے دوران درج تمام ایف آئی آرز کو منسوخ کیا جائے گا، تاکہ عوام دوست پالیسیوں کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ اختیارات جو مرکز کی جانب سے ایک سال قبل دئے گئے تھے، وہ تاحال فعال ہیں اور عوامی مفاد میں ان کا استعمال کیا جائے گا۔ عمر عبداللہ نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی پارٹی جموں و کشمیر کی عوام کے حقوق، وقار اور شناخت کے تحفظ کے ساتھ ساتھ تمام خطوں میں برابر کی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے پُرعزم ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: عمر عبداللہ کہا کہ کے لئے

پڑھیں:

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا